اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ کیا آپ تسلیم کرتے ہیں 9مئی کا جرم سرزد ہوا ہے؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ جی جی میں اس پر عدالت کو بتاتا ہوں،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ 9مئی کو حد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے، سلمان اکرم راجہ سے 9مئی کا جرم سرزد ہونے سے متعلق عدالت نے سوالات کئے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ کیا آپ تسلیم کرتے ہیں 9مئی کا جرم سرزد ہوا ہے ؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ جی جی میں اس پر عدالت کو بتاتا ہوں،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ 9مئی کو حد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آ گئے ہیں،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ 3/184    کو محدود نہیں کیا جا سکتا،ملزمان کا آزادعدالت اور فیئرٹرائل کا حق ہے،جسٹس امین الدین نے کہاکہ فیئر ٹرائل کیلئے آپ کو آرٹیکل آٹھ تین سے نکلنا  ہوگا، سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ اے پی ایس والے آج بھی انصاف کیلئے دربدر بھٹک رہے ہیں، جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ آرمی پبلک سکول کے کچھ مجرمان کو پھانسی ہو گئی تھی۔

سلامتی کونسل کا افغانستان میں داعش کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہار

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ

پڑھیں:

فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل،جسٹس نعیم اختر افغان کا سلمان اکرم راجہ سے دلچسپ مکالمہ 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دورانن جسٹس نعیم اختر افغان کا سلمان اکرم راجہ سے دلچسپ مکالمہ  ہوا۔

نجی ٹی  وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ ہلکے پھلکے انداز میں کہہ رہا ہوں، برانہ مانیے گا، آپ کی ایک سیاسی جماعت کیساتھ آج کل سیاسی وابستگی ہے،جب آپ کی حکومت تھی اس وقت آرمی ایکٹ میں ایک ترمیم کی گئی،اس وقت پارلیمنٹ نے بڑی گرم جوشی کیساتھ آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میں اس وقت پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تھا، ہمیشہ اپوزیشن سائیڈ پر رہا ۔

یہ ریئل اسٹیٹ نہیں سیاسی آپریشن ہے، فرانسیسی صدر نے ٹرمپ کے غزہ پلان کو مسترد کردیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نو مئی کو حد کردی گئی اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے ہیں.جسٹس مسرت جلالی
  • 9 مئی کو حد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے، جسٹس مسرت کا سلمان اکرم راجا سے سوال
  • 9 مئی کو حد ہوگئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے؟ جسٹس مسرت کا سلمان اکرم سے مکالمہ
  • ملٹری کورٹ کا عام امپریشن کیا ہے؟جسٹس مسرت ہلالی کے استفسار پر سلمان اکرم راجہ  نے جواب دیدیا
  • نو مئی کو حد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے، آئینی بینچ کے جج کا وکیل سے سوال
  • ایف بی علی کیس کے وقت اگر آرٹیکل 175کی شق 3ہوتی تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہ جاتا، سلمان اکرم راجہ 
  • آپ کی جماعت نے بڑی گرمجوشی سے آرمی سے متعلق قانون بنایاتھا،جسٹس نعیم کا سلمان اکرم سے مکالمہ
  • فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل،جسٹس نعیم اختر افغان کا سلمان اکرم راجہ سے دلچسپ مکالمہ 
  • کیا دنیا میں کبھی کہیں کور کمانڈرز ہاؤسز پر حملے ہوئے؟جسٹس حسن اظہر رضوی  کا  سلمان اکرم راجہ سے استفسار