UrduPoint:
2025-02-13@11:18:35 GMT

جرمنی: اے ایف ڈی کی رہنما کا ہنگری میں شاندار استقبال

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

جرمنی: اے ایف ڈی کی رہنما کا ہنگری میں شاندار استقبال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) ہنگری کے قوم پرست وزیر اعظم وکٹر اوربان نے بدھ کے روز دارالحکومت بڈاپیسٹ میں جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کی رہنما ایلس ویڈل کی میزبانی کی اور ان کی حمایت کرتے ہوئے انہیں "جرمنی کا مستقبل" قرار دیا۔

ایلس ویڈل 23 فروری کو ہونے والے جرمن وفاقی انتخابات میں اپنی جماعت کی طرف سے چانسلر کی امیدوار ہیں اور دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات ووٹنگ سے محض چند روز قبل ہوئی ہے۔

ویڈل سے ملاقات کے بعد اوربان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا، "آج میں نے جرمنی کے مستقبل سے ملاقات کی۔ چیئر وومن ایلس ویڈل بوڈاپیسٹ میں آپ کا استقبال کرنا اعزاز کی بات ہے۔"

جرمنی میں دائیں بازو کی انتہا پسندی کے خلاف ملک گیر مظاہرے متوقع

ویڈل کو دعوت اوربان کی سیاست میں تبدیلی کی نشانی

اوربان نے ویڈل کو ہنگری کی پرتعیش کارمیلائٹ خانقاہ میں مدعو کیا تھا، جو ہنگری کے وزیر اعظم کی رہائش گاہ ہے۔

(جاری ہے)

ویڈل کی میزبانی اوربان کی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔ گرچہ دونوں کے نظریات امیگریشن جیسے مسائل پر ہم آہنگ ہیں اور دونوں کا ماننا ہے کہ یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے اب تک اے ایف ڈی سے ایک فاصلہ برقرار رکھا تھا۔

جرمنی: تقریباً نوے فیصد ووٹرز بیرونی مداخلت سے خوفزدہ

اب چونکہ انہوں نے یہ تفریق بھی ترک کر دی ہے، تو یہ اس جانب یہ ایک غیر معمولی اشارہ ہے کہ اب وہ ایک ایسی پارٹی سے قریب ہو رہے ہیں، جس کا ساتھ زیادہ تر جرمن سیاست دان پریشانی کا سبب سمجھتے ہیں۔

اپنی ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اوربان نے کہا کہ اب جرمنی میں اے ایف ڈی کو اتنی حمایت حاصل ہے کہ دوسری پارٹیاں ان کے ساتھ تعاون کرنے کے امکان پر غور کر سکتی ہیں۔

جرمنی: اے ایف ڈی کے ساتھ تعاون پر میرکل کی میرس پر پھر تنقید

یہ الگ بات ہے کہ جرمنی کی دیگر جماعتوں نے واضح کیا ہے کہ وہ اے ایف ڈی کے ساتھ حکومتی اتحاد نہیں بنائیں گے۔

اوربان نے اس موقع پر کہا، "یہ مکمل طور پر اب واضح ہے کہ اے ایف ڈی مستقبل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیگریشن سے معیشت تک، انتہائی دائیں بازو کی اس جماعت کا اگر ایجنڈا جرمنی میں نافذ کیا جائے تو "ہنگری کے لیے فائدہ مند" ثابت ہو گا۔

جرمنی میں انتخابی نظام کیسے کام کرتا ہے؟

اے ایف ڈی کی رہنما نے کیا کہا؟

اے ایف ڈی کی رہنما ایلس ویڈل نے ہنگری کو اپنی پارٹی کے لیے ایک ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک "ہمارے لیے، جرمنی کے متبادل کے طور پر، منطقی علامت اور خودمختاری نیز آزادی کی علامت ہے۔

میں اپنے ملک کے لیے بھی یہی چاہوں گی۔"

جرمنی میں امیگریشن پر بحث اور مظاہروں میں شدت

اس نے ہنگری کی غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف ایک مضبوط کردار اور یورپ میں ماحولیاتی تحفظ کی پالیسی کے ناقد کے طور پر بھی تعریف کی۔

پریس کانفرنس کے دوران ویڈل نے یہ بھی وعدہ کیا کہ اگر انتخابات کے بعد اے ایف ڈی جرمن حکومت میں داخل ہوتی ہے تو "ہم اپنے عظیم ماڈل، ہنگری کے راستے پر چلیں گے۔

"

جرمنی: دائیں بازو کی اے ایف ڈی کا تعاون لینے کے خلاف عوامی مظاہرے

حالیہ پول جائزوں کے مطابق اے ایف ڈی تقریباً 20 فیصد کی حمایت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ تاہم، دیگر جماعتوں کی حمایت کے بغیر اے ایف ڈی کا حکومت میں داخل ہونے کا کوئی حقیقت پسندانہ طریقہ کار نظر نہیں آتا ہے۔

ص ز/ ج ا (اے پی، ڈی پی اے)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اے ایف ڈی کی رہنما دائیں بازو کی اوربان نے ہنگری کے کے ساتھ

پڑھیں:

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 رزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 رزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

اعلامیے کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ائیربیس پر ترکیے کے صدر کا استقبال کیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سمیت وفاقی وزرا اور دیگر حکام  بھی موجود تھے۔ 

رجب طیب اردوار کا ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

صدر رجب طیب اردوان کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ روایتی لباس میں ملبوس اسکول کے بچوں نے ترک صدر کو خوش آمدید کہا۔

اس کے علاوہ ملٹری بینڈ نے بھی روایتی انداز میں ترک صدر کا استقبال کیا جبکہ پاکستان کی فضائی حدود میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے فضائی استقبال کیا۔ اعلامیے کے مطابق پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیارے ترک صدر کے جہاز کو اپنی حصار میں اسلام آباد لائے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد ،شہباز شریف نے استقبال کیا
  • ترک صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،وزیراعظم نے معزز مہمان کا استقبال کیا
  • جرمنی: ٹرین اور ٹرک کے تصادم میں ایک شخص ہلاک‘ 11زخمی
  • اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ہنگری کے سفارتکاربیلا فیضکاس سے مصافحہ کررہے ہیں
  • ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 رزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • صدر اردوان کا نور خان ائیربیس پر شاندار استقبال
  • جرمنی کی تمام زمینی سرحدوں کی نگرانی میں مزید چھ ماہ کی توسیع
  • جرمنی کا ویزا اپلائی کرنے والے پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
  • کراچی تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین کا آغاز، مسافروں کا شاندار استقبال