سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریبِ حلف برداری ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریبِ حلف برداری ملتوی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق 6 مستقل اور 1 عارضی جج کی تقریبِ حلف برداری آج ہونی تھی جو اب جمعے کو ہو گی۔
حلف برداری کی تقریب ججز کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کی وجہ سے ملتوی کی گئی۔
وزارتِ قانون کی جانب سے نئے ججز کے تقرر کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حلف برداری کی تقریب
پڑھیں:
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کی کاز لسٹ منسوخ
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کی کاز لسٹ منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(سب نیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بنچ ٹو اب بنچ ون میں کیسز کی سماعت کرے گا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ کے سامنے 40 مقدمات سماعت کے لیے مقرر تھے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی، ذرائع کے مطابق 6 مستقل اور ایک عارضی جج کی تقریبِ حلف برداری آج ہونی تھی جو اب کل ہو گی۔
حلف برداری کی تقریب ججز کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کی وجہ سے ملتوی کی گئی، وزارتِ قانون کی جانب سے نئے ججز کے تقرر کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کیا گیا تھا۔