مصر اور اردن فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو کرنے پر متفق WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز

مصر اور اردن نے فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو کرنے کے فیصلے مکمل اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اردن کے شاہ عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران دونوں رہنماؤں نے فلسطینیوں کی بےدخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر اتفاق ظاہر کیا۔

مصر کے صدارتی دفتر سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ غزہ کی تعمیر نو فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر ہونی چاہیے۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے صدر ٹرمپ سے تعاون کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی ڈیڑھ سال تک مسلسل بمباری سے شہر کا انفرا اسٹرکچر مکمل تباہ ہوچکا ہے۔

اردن کے شاہ عبداللہ نے فرانسیسی صدر ایمانول میکرون سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران غزہ اور مغربی کنارے میں ’خطرناک پیش رفت‘ پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ فون کال اردن کے بادشاہ کی واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے، جہاں انہوں نے ٹرمپ کے متنازعہ غزہ نقل مکانی منصوبے کے خلاف اپنے ملک کے مستحکم موقف کا اعادہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اردن، مصر اور سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک فلسطینیوں کی بے دخلی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بیان میں شاہ عبداللہ نے کہا تھا کہ میں نے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی بے دخلی کے خلاف اردن کے ثابت قدم موقف کا اعادہ کیا، یہ پورے عرب کا متحدہ موقف ہے۔

انہوں کہا کہ فلسطینیوں کو بے گھر کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو اور سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنا سب کی ترجیح ہونی چاہیے۔

اردن کے بادشاہ نے ٹرمپ کو بتایا تھا کہ مصر اس منصوبے پر کام کر رہا ہے کہ خطے کے ممالک ٹرمپ کی حیران کن تجویز پر ان کے ساتھ کس طرح ’کام‘ کر سکتے ہیں۔

شاہ عبداللہ نے ٹرمپ کو مٹھائی بھی پیش کی، یاد رہے کہ ٹرمپ نے شاہ عبداللہ کے دورے سے ایک دن پہلے پناہ گزینوں کو قبول نہ کرنے کی صورت میں اردن کو دی جانے والی امریکی امداد روکنے کی دھمکی دی تھی۔

مصر کا غزہ کی تعمیر نو کے لیے ’جامع تجویز‘ کا ارادہ
مصر نے کہا تھا کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک جامع تجویز پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جب کہ فلسطینیوں کو ان کی زمین پر برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مصری حکومت کے بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ خطے میں جامع اور منصفانہ امن کے حصول کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو مصر اور

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ کی اردن کے بادشاہ سے ملاقات، غزہ پر قبضے کے منصوبے کا ایک بار پھر اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے کہا کہ وہ غزہ کو اپنے قبضے میں لینے کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ غزہ کو قبضے میں لیں گے اور ہم اسے ترقی دیں گے جس سے یہاں مشرق وسطیٰ کے لوگوں کے لیے بے شمار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے: عرب وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس، فلسطینیوں کی بے دخلی کا ’ٹرمپ منصوبہ‘ مسترد

انہوں نے اس سے قبل کہا تھا کہ اگر اردن غزہ کے فلسطینیوں کو اپنے ملک میں بسانے سے انکار کرتا ہے تو وہ اس کی امداد روک سکتے ہیں جبکہ اردن کے شاہ عبداللہ کہہ چکے ہیں کہ وہ غزہ کی زمین پر قبضے اور فلسطینیوں کی بےدخلی کے خلاف ہے۔

اس موقع پر صحافیوں نے دوبارہ شاہ عبداللہ سے امریکی صدر کے منصوبے کے متعلق سوال کیا مگر انہوں نے کہا کہ عرب ممالک اس منصوبے کو ریاض میں ہونے اجلاس میں زیر غور لائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مصر، اردن کا فلسطینیوں کو بے دخل کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر اتفاق
  • مصر اور اردن فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیرنو پر متفق
  • مصر اور اردن فلسطینیوں کی بیدخلی کے بغیر غزہ کی تعمیرنو پر متفق
  • غزہ فلسطینیوں کا حصہ ہے، چین کی زبردستی بے دخلی کی مخالفت
  • غزہ کو خریدنے کی بجائے اسے امریکہ کے ماتحت کر دیا جائے گا: ٹرمپ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی اردن کے بادشاہ سے ملاقات، غزہ پر قبضے کے منصوبے کا ایک بار پھر اظہار
  • شاہ عبداللہ سے ملاقات میں ٹرمپ کی اردن کی امداد ختم کرنے کی دھمکی
  • اردن، مصر اور سعودیہ کیجانب سے فلسطینیوں کی بیدخلی کا منصوبہ مسترد
  • ٹرمپ نے حماس کو ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کرنے پر سخت دھمکی دے دی