صوابی میں باپ نے 4 بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں باپ نے چار بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ صبح سویرے صوابی کے علاقے یارحسین سڑہ چینہ میں پیش آیا جہاں سیف الاسلام نامی شخص نے پہلے اپنے چار بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کیا اور پھر خودکشی کرلی۔
قتل کیے جانے والوں میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں جن کی عمریں 2 سال سے 12 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
مارے جانے والوں میں 12سالہ ضیاء، 10سالہ عبدالرحمان، 8 سالہ ثناء اور دو سالہ بچی شامل ہیں۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سیف الاسلام ٹیلر ماسٹر تھا اور اس کی بیوی گھریلو جھگڑوں پر ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھیں۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر رہے ہیں، بظاہر واقعہ قتل اور خودکشی کا لگتا ہے تاہم تفتیش کے بعد کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جاسکے گا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حج کیلئے عازمین کے ساتھ بچوں کے جانے پر پابندی عائد
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری 2025ء ) سعودی عرب نے حج کے دوران عازمین کے ساتھ بچوں کے جانے پر پابندی عائد کردی۔ گلف نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے 2025ء کے حج سیزن کے دوران بچوں کے حجاج کے ساتھ جانے پر پابندی عائد کر دی ہے، اس سلسلے میں وزارت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد بچوں کو ہر سال ہونے والی شدید بھیڑ سے منسلک خطرات سے بچانا ہے، یہ اقدام بچوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے اور حج کے دوران انہیں کسی قسم کے نقصان سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا جب کہ اس سال بھی حج میں شرکت کے لیے ترجیح ہمیشہ کی طرح ان لوگوں کو دی جائے گی جنہوں نے پہلے حج نہیں کیا۔ بتایا گیا ہے کہ نسک ایپ اور آفیشل آن لائن پورٹل کے ذریعے سعودی شہریوں اور رہائشیوں کے لیے 2025ء حج سیزن کے لیے رجسٹریشن باضابطہ طور پر کھول دی گئی ہے، سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے داخلی عازمین کے لیے نسک پلیٹ فارم پر حج پیکیج کی بکنگ کا اعلان کیا ، جس کے تحت سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیرملکی جو اس سال حج کرنے کے خواہش مند ہیں وہ مختلف نوعیت کے پیکیجز حاصل کرنے کے لیے ’نسک‘ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بکنگ کر سکتے ہیں۔(جاری ہے)
وزارت حج کا مزید کہنا ہے درخواست گزار پلیٹ فارم پر درست معلومات اپ لوڈ کریں، وہ خواتین جو محرم سے استثنیٰ حاصل کرنا چاہتی ہیں انہیں بھی اس کی وضاحت بیان کرنا ہوگی تاکہ انہیں بغیرمحرم کے پرمٹ جاری کیا جا سکے، داخلی عازمین کے لیے حج پیکیجز پہلے آئیے پہلے پائیےکی بنیاد پر بک کیے جاتے ہیں ،اس لیے حجاج کو چاہیئے کہ وہ اپنے پسندیدہ پیکجز کو ترتیب دیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے ای والٹس ٹاپ اپ ہیں اور اپنے انتخاب کو فوری طور پر حتمی شکل دیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک اور اہم پیشرفت کے تحت داخلی عازمین اب اپنے حج پیکج کی تین قسطوں میں ادائیگی کرسکتے ہیں، پہلی ادائیگی کے طور پر پیکج کی لاگت کا 20 فیصد بکنگ کے 72 گھنٹوں کے اندر کی جانی چاہیئے، دوسری اور تیسری قسط کل لاگت کا ہر ایک 40 فیصد بالترتیب 20 رمضان اور 20 شوال کو واجب الادا ہے، آخری قسط کی ادائیگی تک بکنگ غیر تصدیق شدہ رہے گی، ہر جزوی ادائیگی کے لیے انوائس جاری کیے جائیں گے۔