ملک بھر میں شب برات آج عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، آج شب برأت کی مناسبت سے مساجد اور گھروں میں محافل کا اہتمام کیا جائے گا اور مسلمان رات بھر عبادات و نوافل اداکریں گے۔
آج رات ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام اور مقررین شب برأت کی فضلیت بیان کرینگے جبکہ لوگ اس رات اپنے پیاروں کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کریں گے،شعبان المعظم برکتوں سے بھرا ہوا مہینہ ہے مگر 15ویں رات شب برات کے نام سے منصوب ہے جو خاص اہمیت رکھتی ہے۔یہ رات اللہ رب العزت کی رحمتوں اور مغفرت کا خاص موقع ہے،روایات کے مطابق اس رات اللہ تعالیٰ قبیلہ بنوقلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے زیادہ گناہ گاروں کی بخشش فرماتا ہے، اس رات کائنات کے تمام امور جیسے عروج و زوال، کامیابی و ناکامی اور رزق میں وسعت و تنگی کی فہرست مرتب کی جاتی ہے اور فرشتوں کو ان کے کاموں کی تقسیم کردی جاتی ہے۔شب برات کی رات میں خصوصی عبادات کا سلسلہ آج پوری رات جاری رہے گا، خاص طور پر بعد نماز مغرب6نفل ادا کیے جائیں گے، مسلمان اللہ کے حضور گناہوں کی توبہ، بخشش، ایمان، رزق کی کشادگی اور عالم اسلام بالخصوص پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کریں گے۔اللہ تعالیٰ سے دعا سے کہ شب برات کی اس رات اللہ ہم سب کے گناہوں کو معاف فرمائیں اور اگلے آنے والوں سالوں میں ترقی ، خوشحال اور رزق میں برکت عطا فرمائیں اور جن لوگوں کے والدین اس دنیا میں نہیں ہیں ان کی مغفرت فرمائیںجو بیمار ہیں ان کو اللہ صحت والی زندگی عطا فرمائیں۔آمین
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سانحہ فیصل چوک مال روڈ کے شہداء کی آٹھویں برسی، پنجاب پولیس کی جانب سے خراج عقیدت
لاہور:آج 8 ویں برسی پر پنجاب پولیس نے سانحہ فیصل چوک (چیئرنگ کراس) کے بہادر شہیدوں کو یاد کیا، جو ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن شہداء کے ساتھ تجدید عہد کا ہے۔
2017ء میں آج کے دن، فیصل چوک مال روڈ لاہور پر 7 پولیس افسران اور اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا.
شہداء میں ڈی آئی جی سید احمد مبین، ایس ایس پی زاہد گوندل، اے ایس آئی محمد امین، ہیڈ کانسٹبل عصمت اللہ، اور کانسٹیبلز محمد اسلم، عرفان محمود، اور ندیم تنویر شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ دلوں میں تازہ رہیں گی۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب پولیس 1650 سے زائد شہداء کی قربانیوں کی امین ہے اور دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے شہداء کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے اس عزم کی تجدید کی کہ شہداء کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔