Daily Mumtaz:
2025-02-13@09:49:09 GMT
حافظ آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں فائرنگ کر کے تحریکِ انصاف کے رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہو گئے۔
قمر جاوید ایڈووکیٹ کو نمازِ فجر کے لیے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول قمر جاوید ایڈووکیٹ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے صوبائی امیدوار تھے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قمر جاوید ایڈووکیٹ
پڑھیں:
لانڈھی میں دوران ڈکیتی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا
علامتی فوٹوکراچی کے علاقے لانڈھی میں دوران ڈکیتی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق دو ڈاکوؤں نے شہری سے موبائل فون چھینا تھا۔ فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں پر نوجوان عبد اللّٰہ نے پتھر مارے۔
پولیس کے مطابق پتھر لگنے سے ڈاکو زخمی ہوا اور نوجوان کو گولی مار دی تھی۔