اسلام آباد:

ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان گزشتہ شب  2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، جہاں نور خان ایئربیس پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خراجہ اور دیگر وفاقی وزرا و حکام نے ان کا استقبال کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

آج صبح مہمان  صدر کے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر شاہراہ دستور پر سرخ اور سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم ہاؤس آمد کے موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے جب کہ ترک صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے معزز مہمان سے وزرا کا تعارف کروایا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیراعظم ہاؤس

پڑھیں:

ترک صدر اردوان2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے‘ پرتپاک استقبال

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ترک صدر کا ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ پرتپاک استقبال کیا گیا، اْن کے اس دورے کو انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔طیب اردوان کے ساتھ وزرا، ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور سرمایہ کار بھی موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد ،شہباز شریف نے استقبال کیا
  • ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے
  • ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
  • ترک صدر اردوان2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے‘ پرتپاک استقبال
  • ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 رزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • صدر اردوان کا نور خان ائیربیس پر شاندار استقبال
  • ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان پہنچ گئے
  • ترک صدر طیب اردوان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • ترکیہ کے صدر آج رات پاکستان آئیں گے، ایڈوانس ٹیم پہنچ گئی