بھارت کے مشہور اور حال ہی میں تنازعہ کا شکار ہونے والے پروگرام انڈیا گاٹ لیٹنٹ کے مالک سمے رائنا کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد حالات ان کے قابو سے باہر ہوچکے ہیں۔

یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے والدین سے متعلق کنٹسٹنٹ سے نازیبا اور متنازع سوال کی وجہ سے بھارت میں ہونے والے ہنگامے پر انڈیا گاٹ لیٹنٹ کے بانی سمے رائنا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے یوٹیوب سے اپنے پروگرام کی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔

اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں سمے رائنا نے کہا کہ ’جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ میرے لیے بہت زیادہ ہو چکا ہے۔ میں نے اپنے چینل سے تمام ویڈیوز کو ہٹا دیا ہے۔ میرا واحد مقصد لوگوں کو ہنسانا اور اچھا وقت گزارنا تھا۔‘

سمے رائنا نے مزید لکھا کہ ’میں تمام ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کی انکوائریوں کو منصفانہ طریقے سے انجام دیا جائے۔ شکریہ‘۔

یہ بھی پڑھیں: کامیڈی شو میں انڈین یوٹیوبر کے ’نازیبا‘ سوال پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج

یاد رہے کہ سمے رائنا کے اس شو میں لوگ اسٹینڈ اپ کامیڈی کیلئے حصہ لیتے ہیں جبکہ ججز کا ایک پینل ان کو مختلف ٹاسک دیتا ہے ان کا یہ شو ایک منفرد سیلف ریٹنگ فارمیٹ پیش کرتا ہے جہاں ہر کنٹسٹنٹ کو اپنی کارکردگی کی درجہ بندی کرنی ہوتی ہے۔ اگر ان کا سکور پینلسٹس (ججز) سے ملتا ہے، تو وہ ایپی سوڈ جیت جاتے ہیں اور نقد انعام حاصل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بی پراک کی رنویر الہ آبادیا کے متنازع بیان کی شدید مذمت، پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون کی دبئی میں نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز وائرل

پاکستانی نوجوان کی مبینہ محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون گزشتہ دنوں واپس امریکا روانہ ہوئی تھیں تاہم وہ اپنے ملک نہ پہنچ سکی، ان کی دبئی میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔
کراچی میں لگ بھگ 4 ماہ تک رہ کر امریکا روانہ ہونے والی اونیجا اینڈریو رابنسن کو 8 فروری کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ کر دیا گیا تھا۔
تاہم اب وہ دبئی میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز میں سامنے آئی ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی کی پرواز سے اتر کر اگلی پرواز میں سوار ہونے کے لیے اونیجا کے پاس 2 گھنٹے کا وقت تھا، اس میں بھی وہ ایک گھنٹے کے لیے دبئی شہر میں جا کر واپس آسکتی تھیں مگر وہ فلائٹ کے لیے واپس نہیں آئیں۔
ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ تکنیکی طور پر دبئی سے نیویارک کی پرواز کا ٹکٹ اب ضائع ہوگیا اور انہیں دبئی سے نیویارک جانے کے لیے دوسرا ٹکٹ خریدنا ہوگا۔
مذکورہ خاتون 11 اکتوبر 2024 کو مبینہ طور پر کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں پاکستان پہنچی تھیں، دونوں کے درمیان آن لائن رابطہ تھا، تاہم بعد ازاں لڑکے اور اس کے اہل خانہ نے خاتون سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔
خاتون سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوئیں، جب جنوری کے آخری عشرے میں جعفریہ ڈزاسٹر سیل مینجمنٹ (جے ڈی سی) کے سربراہ ظفر عباس نے ان سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ خاتون کراچی میں دربدر ہیں۔
مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مداخلت کرتے ہوئے اونیجا اینڈریو رابنسن کو واپس بھجوانے کی کوشش بھی کی تھی، تاہم خاتون نے واپس جانے سے انکار کردیا تھا۔
بعد ازاں خاتون چھیپا کے دفتر بھی گئی تھیں، جبکہ انہوں نے مبینہ محبت کے دعوے کرنے والے لڑکے کے گھر کے باہر بھی دھرنا دیا تھا اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
خاتون کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سندھ پولیس نے انہیں حفاظتی تحویل میں لینے کے بعد جناح ہسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کرایا تھا، جہاں ان میں نفسیاتی بیماری ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ سمیت دیگر طبی پیچیدگیوں کی تشخیص ہوئی تھی، جس پر ان کا علاج بھی کیا گیا تھا۔
خاتون کی صحت بہتر ہونے کے بعد سندھ پولیس نے امریکی قونصلیٹ کی مدد سے خاتون کو 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب کراچی ایئرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • نئی پاس ورڈ ایکسپائری پالیسی، ایف بی آر نے تمام رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو  الرٹ کر دیا
  • روس کی بھارت کو جدید ترین جنگی طیارے دینے کی پیشکش
  • بنگلہ دیش احتجاج کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں، رپورٹ
  • ’نازیبا سوال‘ پوچھنے پر انڈین یوٹیوبر کی مشکلات میں اضافہ، گرل فرینڈ نے خفیہ پیغام دے دیا
  • پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون کی دبئی میں نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز وائرل
  • بھارت کے نوجوان کرکٹر نے یوٹیوب سرچ ہسٹری کے تنازع پر خاموشی توڑ دی
  • چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ سے قبل انڈین میڈیا کا نسیم شاہ پر الزام
  • چابہار پر امریکی پابندیاں، پاکستان کے لیے نئے امکانات
  • ماہرہ خان کو بولڈ تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کا سامنا