پی سی بی نے لیجنڈری حنیف محمد کو ہال آف فیم میں شامل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر حنیف محمد مرحوم کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرنے کی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی، پاکستانی بیٹر کے صاحبزادے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے یادگاری تختی اور کیپ وصول کی۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقویٰ نے حنیف محمد کی کرکٹ میں خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جبکہ شعیب محمد نے اپنے والد کا نام ہال آف فیم میں شامل کیے جانے پر اظہار تشکر کیا۔واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کو 2021 میں پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، لیجنڈری حنیف محمد پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ کا درجہ ملنے کے بعد اُس کی اولین ٹیم میں شامل تھے۔انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 12 سینچریز اور 15 ففٹیز کی مدد سے 3915 رنز اسکور کیے۔ کرکٹ میں لٹل ماسٹر کے نام سے پکارے جانے والے حنیف محمد نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی ٹرپل سینچری بھی بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہال آف فیم میں حنیف محمد ٹیسٹ کرکٹ کرکٹ میں پی سی بی
پڑھیں:
ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ، محمد حسین کلب کوارٹر فائنل میں داخل
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لیبر کینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلے گئے دوسرے پری کوارٹر فائنل میں گزشتہ روز محمد حسین کرکٹ کلب نے سندھ رعنا کرکٹ کلب کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں سندھ رعنا کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 27 اوورز میں 125 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ حفیظ نے 5 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 42 اور زوھیب سعید نے 26 رنز بنائے۔ سلو لیفٹ آرم لیگ اسپنر توحید خان اور آف اسپنر امیت روی نے جارحانہ باؤلنگ کرتے ہوئے 12 اور 21 رنز دیکر 4-4 جبکہ فہد علی نے 38 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں محمد حسین کرکٹ کلب نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 12.5 اوورز میں مطلوبہ 125 رنز بنا لئے۔ سمیع آفریدی نے 2 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے 39 ، ٹیسٹ کرکٹر سہیل خان نے 2 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 32 ، اسماعیل شاہ نے 20 ناٹ آؤٹ اور خان شاہ نے 17ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔