Daily Ausaf:
2025-02-13@09:56:38 GMT

مدینہ منورہ سمیت متعدد شہروں میں بارشوں کا الرٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

جدہ (نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں آج سے پیر تک مملکت کے بیشترعلاقوں میں کہیں ہلکی جبکہ بعض جگہ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے طائف، میسان، اضم، العرضیات، المویہ، الخرمہ، شہر مقدس، بحرہ، رنیہ، تربہ، الجموم اور خلیص میں جمعرات سے اتوار تک بارش کے ساتھ تیز گرد آلود ہوا چلنے کا امکان ہے،

جمعرات سے پیر تک الباحہ ریجن کے بعض علاقے بھی بارش کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں نجران، مدینہ منورہ، ریاض، قصیم، حاالجوف اور شمالی حدود کے علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب ایران کے جزیرے ہرمز کے ’ریڈ بیچ‘ پر شدید بارشوں کے باعث سرخ رنگ کا سیلاب آ گیا ہے، جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے ہیں۔
ریکارڈ ہدف کا تعاقب؛ بھارتی رضوان، سلمان کو دیکھ کر حیران

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل چھا گئے؛ بارش ہوگی یا نہیں،  جانیے!

لاہور:

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل چھا گئے، تاہم بارش ہوگی یا نہیں، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہو چکا ہے، جس کے زیر اثر لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج آسمان پر بادل رہیں گے، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔

اہرین نے بتایا کہ آج بارش کے امکانات کم ہونے کے باوجود کل لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔ بارش کے باعث موسم پھر تبدیل ہوگا اور درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔

آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 24 تک جانے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اتوار تک بارشوں کی پیشگوئی
  • پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل چھا گئے؛ بارش ہوگی یا نہیں،  جانیے!
  • تہران، تیز بارش کے بعد خونی سیلاب سے علاقہ بھر گیا ، ویڈیووائرل
  • مقبوضہ کشمیر میں دھماکے سے ایک افسر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک
  • آج بروز بدھ12فروری2025مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال جانیں
  • اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان
  • سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ‘ 2 پاکستانی جاں بحق
  • سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ دو پاکستانی نوجوان جاں بحق
  • سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ دو پاکستانی نوجوان جاں بحق، ایک کی عید کے بعد شادی تھی