ریکارڈ ہدف کا تعاقب؛ بھارتی رضوان، سلمان کو دیکھ کر حیران
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کے ریکارڈ ہدف تعاقب نے بھارتی میڈیا و یوٹیوبرز کو حیران کردیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم معرکے میں پاکستان نے جنوبی افریقی ٹیم کے 353 رنز کے ہدف کے تعاقب کو محض ایک اوور قبل اور 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اس میچ میں کپتان محمد رضوان نے ناقابل شکست 122 اور سلمان علی آغا نے 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 134 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں کرکٹرز نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 260 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کیلئے جیت ممکن بنائی۔
اس میچ میں محمد رضوان اور آغا سلمان نے کئی ریکارڈ بھی توڑے تاہم فتح نے بھارتی میڈیا و یوٹیوبرز کو پریشان کردیا ہے۔بھارتی فینز کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل پاکستان اور بھارتی ٹیموں کا فارم میں آنا خوش آئند ہے، روایتی حریفوں کے درمیان 23 فروری کو سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔بھارتی صحافی وکرانت گپتا، اسپورٹس یاری و دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی کھلاڑیوں کے تعریف کرتے نظر آئے، سلمان آغا کو ہندوستانیوں نے لوئر مڈل آرڈر کے جاوید میانداد کے لقب سے بھی نواز دیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان کے واحد اداکار جن کے دو ڈراموں نے یوٹیوب پر حیران کن سنگ میل عبور کرلیا
پاکستانی ڈراموں کی دھوم تو پڑوسی ملک تک بھی ہے اور سوشل میڈیا کے جدید دور میں ان کی شہرت کو چار چاند لگ گئے۔
پاکستانی ڈراموں کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس ڈیجیٹل دور میں کئی ڈرامے اربوں ویوز حاصل کر چکے ہیں۔
مگر ان سب میں ایک اداکار کا نام سب سے نمایاں ہے جن کے صرف دو ڈراموں کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد 8 ارب سے زیادہ ہوگئی۔
یہ اداکار دانش تیمور ہیں جن کے ڈراموں نے اتنی بڑی تعداد میں صارفین نے دیکھا۔ یہ کارنامہ تاحال کسی اور پاکستانی اداکار کے حصے میں نہیں آیا۔
دانش تیمور کے ریکارڈ توڑنے والے ڈراموں میں ’’جان نثار نے تقریباً 3 ارب اور ’’کیسی تیری خود غرضی‘‘ نے 5 ارب ویوز حاصل کیے۔
خیال رہے کہ اداکار وہاج علی کے ڈراموں نے بھی مجموعی طور پر 4 ارب ویوز کا سنگِ میل عبور کیا ہے چکے ہیں لیکن کسی ایک اداکار کے دو ڈراموں کا الگ الگ 2 ارب ویوز حاصل کرنا دانش تیمور ہی کا خاصہ ہے۔
دانش تیمور کے کیریئر کا آغاز 2005 میں ’’دو سال بعد‘‘ سے کیا اور پھر ’’ڈریکولا‘‘ نے بھی کامیابی حاصل کی۔
ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں ’’رہائی‘‘، ’’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘‘، ’’دیوانگی‘‘ اور ’’عشق‘‘ شامل ہیں مگر ’’جان نثار‘‘ اور ’’کیسی تیری خود غرضی‘‘ نے ان سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔