کراچی؛ تین بچوں کی ماں پراسرار طور پر گھر کی سیڑھی سے اترتے ہوئے گر کر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی:
محمودآباد اعظم بستی کی رہائشی تین بچوں کی ماں پراسرار طور پر گھر کی سیڑھی سے اترتے ہوئے گر کر ہلاک ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق محمودآباد کے علاقے اعظم بستی گلی نمبر 3 میں واقعے گھر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پراسرار طور پر سیڑھی سے گر کر خاتون ہلاک ہوگئی، متوفیہ کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت 45 سالہ الزبتھ زوجہ یعقوب مسیح کے نام سے کی گئی۔
متوفیہ کے بڑے بیٹے ندیم نے بتایا کہ وہ پاکستان نیوی میں ملازمت کرتا ہے، متوفیہ تین بچوں کی ماں تھی دو بیٹے اور ایک بیٹی جبکہ شوہر کا سال 2002 میں انتقال ہوگیا تھا۔
بیٹے نے مزید بتایا کہ واقعے کے وقت علاقے میں بجلی نہیں تھی، تین منزلہ گھر کی سیڑھیاں اترتے ہوئے گر گئی تھی اور سر میں چوٹ لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، متوفیہ کے بیٹے نے کسی قسم کی قانونی کارروائی کروانے سے انکار کر دیا۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش اس کے بیٹے کے حوالے کر دی تاہم تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
میڈیکل جامعات میں داخلے کیلیے ڈومیسائل کی شرط ختم کی جائے، فاروق ستار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے میڈیکل جامعات میں داخلوں کیلیے ڈومیسائل کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ منگل کو پریس کانفرنس میںفاروق ستار نے کہا کہ انٹر بورڈ میں صرف 30 فیصد بچے پاس ہوئے ہیں، داخلہ پالیسی میں ہمارے بچوں کو ڈومیسائل کی مار ماری جا رہی ہے، 50 فیصد سیٹیں اندرون سندھ اور دیگر علاقوں کے طلبہ کو دی جا رہی ہیں حالانکہ ان سیٹوں پر صرف کراچی کے بچوں کا 90 فیصد حق ہے۔