Jasarat News:
2025-02-13@10:13:17 GMT
حکومت بجلی سستی نہ کرنے پر عوام کے جذبات سے کھیل رہی ہے: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی سستی نہ کرنے پر عوام کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔
لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ خط لکھنا سب کا جمہوری حق ہے، سیاسی بحرانوں کا حل سیاسی مذاکرات سے ہے۔
جماعتِ اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی خود مختاری پر مسلط ہے
ان کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی، تیل اور گیس کی قیمتیں فی الفور کم کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بجلی سستی نہ کرنے پر عوام کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حکومت بجلی
پڑھیں: