سعودی کابینہ : فلسطینیوں کی جبری ہجرت سے متعلق اسرائیل کا انتہا پسندانہ بیان مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز

ریاض (سب نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ برادر فلسطینی عوام کی جبری ہجرت کے حوالے سے اسرائیل کے انتہا پسندانہ بیان کو یکسر مسترد کر دیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ نے سعودی عرب کے نزدیک مسئلہ فلسطین کی مرکزیت کو باور کرایا اور زور دیا کہ مستقل امن صرف دو ریاستی حل کے ذریعے پر امن باہمی بقاء سے ہی ممکن ہو گا۔
اس دوران میں سعودی ولی عہد نے کابینہ کو اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ اور امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد آل نہیان سے اپنے دو ٹیلیفون رابطوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
کابینہ نے سیفٹی انڈیکس میں سعودی عرب کے جی ٹوئنٹی ممالک میں سر فہرست آنے کو سیکورٹی اور استحکام کے میدان میں مملکت کے قائدانہ مقام کا عکاس شمار کیا۔
کابینہ کے اجلاس میں سعودی عرب اور اردن کے درمیان منشیات اور کیمیائی مواد کی شکل میں غیر قانونی تجارت کے انسداد کے شعبے میں تعاون کے سمجھوتے کی بھی منظوری دی گئی۔
سعودی کابینہ نے سعودی ویژن 2030 پروگرام سے مربوط اقتصادی اصلاحات کے لیے مالی استحکام سے متعلق ایگزیکٹو پلان کو سراہا۔ یہ اقدامات سعودی عرب کی معیشت کو مضبوط بنائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

مصر، اردن کا فلسطینیوں کو بے دخل کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر اتفاق

مصر اور اردن نے فلسطینیوں کو بے دخل کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر اتفاق کرلیا۔

مصر کے صدارتی دفتر کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اردن کے شاہ عبداللہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینیوں کو بےدخل کئے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر اتفاق کرلیا۔

دونوں رہنماؤں کا موقف تھا کہ غزہ کی تعمیر نو فلسطینیوں کی بےدخلی کے بغیر ہونی چاہیے۔

مصری صدارتی دفتر کے مطابق دونوں صدور نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے صدر ٹرمپ سے تعاون کے خواہشمند ہیں۔

قبل ازیں اردن، مصر اور سعودی عرب فلسطینیوں کی بے دخلی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کرچکے ہیں۔

اردن کے شاہ عبداللہ نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہا کہ انہوں نے ملاقات میں غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی مسترد کرنے کا اعادہ کیا اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

غزہ

متعلقہ مضامین

  • مصر، اردن کا فلسطینیوں کو بے دخل کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر اتفاق
  • غزہ فلسطینیوں کا اور فلسطینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے، چین
  • غزہ صرف فلسطینیوں کا ہے؛ چین نے جبری منتقلی کے ٹرمپ منصوبے کو مسترد کر دیا
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا انتہاپسندانہ تشدد کے انسداد کے عالمی دن پر پیغام
  • نوجوانوں کو انتہا پسندی کے بجائے علم، ترقی اور مثبت سوچ کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں: مریم نواز
  • انتہا پسندانہ نظریات اور دہشتگردی کیخلاف متحد ہوکر جدوجہد جاری رکھیں گے، مریم نواز
  • عرب ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی کا ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کر دیا
  • اردن، مصر اور سعودیہ کیجانب سے فلسطینیوں کی بیدخلی کا منصوبہ مسترد
  • سعودی کابینہ نے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی مسترد کر دی