ہوابازی کی وزارت ختم، وزارت دفاع میں ضم ،سینکڑوں ملازمین کا مستقبل داو پر لگ گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزارت ہوابازی بطور الگ وزارت ختم، وزارت دفاع میں ضم کردیا گیااب ہوابازی سے متعلقہ تمام امور کیلئے وزارت دفاع سے رجوع کیاجائے، مراسلے کا متن۔ وزارت ضم ہونے سے سینکڑوں ملازمین کا مستقبل داو پر لگ گیا .
وفاقی حکومت نے ہوا بازی کی وزارت ختم کرنے کا نوٹس بھی جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت ہوابازی کووزارت دفاع میں ضم کردیا گیا اور وزارت دفاع نےکابینہ کے فیصلے اور کابینہ ڈویژن کے ایس آر اوپرعملدرآمد مکمل کرلیا۔
وزارت دفاع نے وزارت ہوابازی کو ضم کرنے کا مراسلہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کوبھجوادیا۔ فیصلہ تمام صوبائی چیف سیکرٹریز بشمول آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کوبھی بھجوادیا گیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے14 جنوری2025 کو وزارت ہوابازی کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے4 فروری2025 کو ایس آر او جاری کیا تھا۔
مراسلے کے متن کے مطابق اب ہوابازی سے متعلقہ تمام امور کیلئے وزارت دفاع سے رجوع کیاجائے۔
معروف روحانی شخصیت پیر عبدالحمید خان آف کنڈی عمر خانہ تربیلا غازی انتقال کر گئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وزارت دفاع میں ضم وزارت ہوابازی
پڑھیں:
آئینی بنچ کے 14فروری کے تمام مقدمات ڈی لسٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی بنچ کے 14فروری کے تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوزکے مطابق مقدمات کو ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا،مقدمات کو ڈی لسٹ کرنے کے حوالے سے وکلا اور فریقین کو آگاہ کردیاگیا۔
مزید :