Nawaiwaqt:
2025-02-13@10:16:29 GMT

سپریم کورٹ:نئے ججز کی تقریب حلف برداری منسوخ

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

سپریم کورٹ:نئے ججز کی تقریب حلف برداری منسوخ

سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری منسوخ کر دی گئی۔نئے ججز کی تقریب حلف برداری اب جمعہ کو ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں چھ مستقل اور ایک عارضی جج کی تقریب حلف برداری آج ہونا تھی ، حلف برداری تقریب ججز کے نوٹیفیکیشن میں تاخیر کی وجہ سے ملتوی کی گئی۔ذرائع وزارت قانون کی جانب سے نئے ججز کے تقرر کا نوٹیفیکیشن رات گئے جاری کیا گیا۔    خیال رہے کہ گزشتہ روز  صدرمملکت  آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں 6نئے ججز کے تقرر کی منظوری دے دی تھی،صدرمملکت نے سپریم کورٹ میں 6 نئے ججز کے تقرر کی منظوری وزیراعظم  محمد شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی ،وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر ججوں کی تعیناتی کی ایڈوائس صدر کو بھیجی تھی۔وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے مطابق جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین، جسٹس شکیل احمد، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اشتیاق ابراہیم سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوگئے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں ججز کے

پڑھیں:

 آئی ایم ایف مشن کا چیف جسٹس کے بعد سپریم کورٹ بار ایسوسی سے بھی ملاقات کا فیصلہ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد اب سپریم کورٹ بار ایسوسی سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف مشن کی سپریم کورٹ بار ایسویشن کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے اس سلسلے میں بذریعہ ای میل سپریم کورٹ سے رابطہ کیا، یہ ملاقات کل دوپہر 3 بجے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  •  آئی ایم ایف مشن کا چیف جسٹس کے بعد سپریم کورٹ بار ایسوسی سے بھی ملاقات کا فیصلہ
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کی کاز لسٹ منسوخ
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کی کاز لسٹ منسوخ
  • سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری کا شیڈول تبدیل
  • چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کی کاز لسٹ منسوخ
  • سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری ملتوی
  • سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریبِ حلف برداری ملتوی
  • سنجیدہ بات ہے آئی ایم ایف کا وفد چیف جسٹس سے مل سکتا ہے
  • آئی ایم ایف وفد کی سپریم کورٹ آمد: بانی پی ٹی آئی کا خط ملا، مندرجات سنجیدہ نوعیت کے ہیں، چیف جسٹس