Daily Sub News:
2025-04-13@14:19:07 GMT

ایلون مسک کی ٹیسلا گاڑیوں کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

ایلون مسک کی ٹیسلا گاڑیوں کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف

ایلون مسک کی ٹیسلا گاڑیوں کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز

واشنگٹن (شاہ خالد) امریکی میڈیا کی جانب سے ایلون مسک کی ٹیسلا گاڑیوں کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے، ٹیسلا کمپنی کی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا معاہدہ زیر غور ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ ایلون مسک کی ٹیسلا کمپنی کو 400ملین ڈالرز کا کنٹریکٹ دینے والا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ ٹیسلا کمپنی کی بلٹ پروف گاڑیاں خریدے گا، امریکی خبر رساں ادارے ڈراپ سائٹ نے سرکاری دستاویزات شائع کردیں۔
’’آرمرڈ ٹیسلا‘‘نے ٹرمپ کے انتخاب کے بعد 400 ملین کا معاہدہ جیتنے کی پیشگوئی کی ٹیسلا امریکی محکمہ خارجہ کا سب سے بڑا معاہدہ متوقع طور پرحاصل کرلے گا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اس حوالے سے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا فی الحال کوئی جواب نہیں دیا ہے، سرکاری دستاویزات کے مطابق ’’ابھی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے‘‘
ایلون مسک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ حکومتی فنڈز کے استعمال میں مکمل غیر جانبداری برقرار رکھیں گے اور مفادات کے ٹکراؤ کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ سابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایلون مسک جیسے ارب پتیوں کے اثر و رسوخ کو ایک ”بڑی تشویش‘‘ قرار دیا تھا۔
اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب کے اجراء سے قبل ایک انٹرویو میں میرکل نے کہا کہ سیاست کا ایک اہم اور حتمی فریضہ عام اور طاقتور شہریوں کے مفادات میں توازن پیدا کرنا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حوالے سے

پڑھیں:

ٹیرف فیصلے کے بعد ایلون مسک نے سب سے زیادہ رقم کمائی

ٹیرف فیصلے کے بعد ایلون مسک نے سب سے زیادہ رقم کمائی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے درآمدات پر محصولات میں اضافے کو 90دن کے لیے ملتوی کرنے کے اعلان کے چند ہی منٹوں کے اندر دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔

بلومبرگ انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق منٹوں میں ان خوش نصیبوں کی دولت میں 304 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔بزنس مین ایلون مسک نے ٹرمپ کے فیصلے کے بعد اسٹاک کی قیمتوں میں اضافے سے سب سے زیادہ رقم کمائی۔ ٹیسلا کے اسٹاک کی قیمت میں23 فیصد اضافہ ہوا۔ مجموعی مالیت میں 36 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اس رپورٹ کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کی دولت میں بھی 26 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا اور اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ کی دولت میں 15.5 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف
  • پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف
  • سعودی عرب میں ٹیسلا کی انٹری، الیکٹرک گاڑیوں کی دوڑ میں نیا موڑ
  • اسٹیبلشمنٹ سے مصالحت کی کوششیں، جارحانہ موقف پر پی ٹی آئی کی خارجہ امورکمیٹی تحلیل
  • مالاکنڈ یونیورسٹی میں طالبات کی مبینہ چار ہزار نازیبا ویڈیوز کے معاملے کی تحقیقات مکمل، تہلکہ خیز انکشاف 
  • امریکی کمپنی ٹیسلا کا سعودی عرب میں آپریشن کا آغاز
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا دل اور دماغ کے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف
  • کیا ڈونلڈ ٹرمپ کا دماغ ٹھکانے پہ ہے؟ رپورٹ کل آجائے گی
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی دل اور دماغ کے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف
  • ٹیرف فیصلے کے بعد ایلون مسک نے سب سے زیادہ رقم کمائی