پختونخوا میں موسم سرد اور خشک؛ درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا میں موسم سرد اور خشک ہے جب کہ درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ چترال ،دیر سوات میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں درجہ حرارت گزشتہ روز 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا ، مالم جبہ اور کالام منفی 2 ، چترال دروش میں صفر رہا۔
چترال لوئر کا درجہ حرارت 2، دیر 4، ڈی آئی خان کا 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں درجہ حرارت کب سے بڑھے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
کراچی:محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں درجہ حرارت بڑھنے سے متعلق پیش گوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق بدھ سے تیز دھوپ کے سبب حدت بڑھنے کا امکان ہے، بدھ کو کم سے پارہ 17 اور جمعرات کو 18 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 ڈگری اضافے سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں رات کے اوقات میں خنکی بدستور برقرار رہ سکتی ہے جبکہ کل سے سمندر کی بند ہوائیں بھی فعال ہونے کی توقع ہے۔
کراچی کے علاوہ صوبے کے وسطی و بالائی اضلاع میں صبح کے وقت دھند پڑ سکتی ہے۔