— فائل فوٹو

ملتان میں پولیس نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب سے تاوان مانگنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 3 روز قبل ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس میں 2 ارب روپے تاوان مانگا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تاوان نہ دینے کی صورت میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو مار دینے کی دھمکی دی گئی تھی۔

حافظ آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق

قمر جاوید ایڈووکیٹ کو نمازِ فجر کے لیے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

3 روز بعد ملزم کا سراغ لگا کر پولیس نے اسے ایم ڈی اے چوک کے قریب سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بفہ پولیس نے سوشل میڈیا پر سگریٹ اور چرس کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) بفہ پولیس نے سوشل میڈیا پر سگریٹ اور چرس کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور کو ان کے واٹس ایپ پر ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے سگریٹ اور چرس کے ساتھ ویڈیو دکھائی گئی۔

(جاری ہے)

نامعلوم شخص کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کیلئے ڈی پی او مانسہرہ نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں۔ معلومات کرنے پر چرس کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے شخص عاطف جاوید ولد جاوید ہمایون کا تعلق بفہ کلاں سے نکلا۔ ایس ایچ او تھانہ بفہ وارث خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے 418 گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ بفہ میں مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور پولیس کے اے ایس آئی کی موت، تشدد کرنے والے گرفتار
  • شیر افضل مروت کو پارٹی سے کیوں نکالا؟
  • بفہ پولیس نے سوشل میڈیا پر سگریٹ اور چرس کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
  • حافظ آباد : فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما جاں بحق
  • حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما جاں بحق
  • حافظ آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق
  • شہری کو کچلنے والا ڈمپرڈرائیورگرفتارکرلیا گیا
  • ملتان: پولیس مقابلہ 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار
  • کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار