Daily Ausaf:
2025-04-16@22:51:17 GMT

شرح سود میں کمی،گاڑیوں کی فروخت اچانک غیرمعمولی اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں شرح سود میں کمی، خریداروں کے اعتماد اور نئے ماڈلز آنے کی وجہ سے کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 61 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ٹاپ لائن سکیورٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2025 میں 17 ہزار کاریں فروخت ہوئیں جو سالانہ 61 فیصد اور ماہانہ 73 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ ماہ شرح سود 12 فیصد کی تھی جو جون 2024 میں 22 فیصد تھی۔ شرح سود میں کمی سے کمرشل بینک بھی کاروں فنانسنگ کے لیے قرض لینے کے لیے سود کی شرح کم کر دیتے ہیں۔

ٹاپ لائن سکیورٹی کی رپورٹ کے مطابق ’سالانہ بنیاد پر اضافہ کم شرح سود، گاہکوں کے اعتماد میں اضافے اور نئے ماڈلز کی وجہ سے ہوا ہے۔ ماہانہ اضافہ اس لیے ہوا کیونکہ لوگ دسمبر میں کاریں نہیں خریدتے کیونکہ وہ جنوری میں نئے سال کی رجسڑیشن کے ساتھ گاڑیاں خرینا چاہتے ہیں۔‘مالی سال 2024 کے سات ماہ میں 49 ہزار 989 کاریں فروخت جبکہ مالی سال 2025 میں اسی عرصے کے دوران 55 فیصد اضافے کے ساتھ 77 ہزار 686 یونٹس فروخت ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام کاریں بنانے والی کمپنیوں کی سیل میں اضافہ ہوا ہے،’موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت میں سالانہ 33 فیصد اور ماہانہ 18 فیصد اضافہ ہوا اور جنوری میں ایک لاکھ 39 ہزار یونٹس فروخت ہوئے۔‘28 فیصد سالانہ اور 61 فیصد ماہانہ اضافے کے ساتھ 2761 ٹریکٹر فروخت ہوئے، جبکہ جنوری 2025 میں تین سال بعد بالترتیب 3.

22 اور 2.57 گنا اضافے کے ساتھ بسوں اور ٹرکوں کی فروخت 621 یونٹس رہی۔رپورٹ کے مطابق ’شرح سود میں کمی اور نئے ماڈلز آنے کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔‘

حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما جاں بحق

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی فروخت کے ساتھ

پڑھیں:

ترسیلات زر میں اضافے کی خبر کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 600 پوائنٹس کا اضافہ

ملک میں ترسیلات زر میں اضافے کی خبر کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی مثبت رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

آج منگل کے دن 11 بجے کراچی اسٹاک ایکسچینج 681 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 117071.52 تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیے: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 390 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسٹیٹ بینک نے رپورٹ بھی جاری کی تھی جس کے مطابق ملک میں ترسیلات زر میں 4 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ترسیلات زر مارکیٹ معیشت

متعلقہ مضامین

  • بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے کیا ریلیف ملے گا، مجوزہ تفصیلات سامنے آ گئیں
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 8600 کا بڑا اضافہ
  • پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ
  • لاہور کی فیملی عدالتوں میں طلاق کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ
  • رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے بڑی خوشخبری: ایف بی آر کا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
  • سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • ترسیلات زر میں اضافے کی خبر کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 600 پوائنٹس کا اضافہ
  • اسلام آباد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا
  • اسلام آباد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ ،الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ٹرانسفر فیس عائد