Islam Times:
2025-02-13@10:31:10 GMT

دوحہ میں منعقدہ تقریب میں مقررین نے کشمیر کاز کو اجاگر کیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

دوحہ میں منعقدہ تقریب میں مقررین نے کشمیر کاز کو اجاگر کیا

عبدالرشید ترابی نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی کاز کی حمایت میں قطر کے قابل ستائش کردار اور کشمیر کی مسلسل حمایت پر روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ ایک تقریب میں کشمیری کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری صورتحال، مودی حکومت کے ایجنڈے اور کشمیر کاز کے تئیں اجتماعی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ذرائع کے مطابق راجہ عابد یوسف کی طرف سے منعقدہ تقریب میں مقررین نے تنظیمی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے یک نکاتی ایجنڈے پر اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی کاز کی حمایت میں قطر کے قابل ستائش کردار اور کشمیر کی مسلسل حمایت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کی بحالی میں قطر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے فلسطین، کشمیر اور دیگر مظلوموں کے لئے آواز بلند کرنے میں الجزیرہ نیٹ ورک کے کردار کا بھی اعتراف کیا اور دیگر مسلم ممالک سے قطر کی مثال پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ بھارت کے وحشیانہ مظالم کے باوجود کشمیری اپنی جدوجہد پر ثابت قدم ہیں۔ مقررین نے نظربند حریت قیادت کی نمائندگی کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زوردیا کہ تحریک آزادی کا بیس کیمپ اپنا صحیح کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان تنازعہ کشمیر کے فریق کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری پوری کرے تو کشمیر کی آزادی ناگزیر ہے۔ مقررین نے کہا کوئی بھی حکومت جو کشمیری کاز سے غداری کرے گی اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا کہ تاریخ گواہ ہے۔ تقریب کا اختتام میزبان کے شکریے اور شہید مقبول بٹ اور تمام کشمیری شہداء کے لیے دعا کے ساتھ ہوا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

غازی کشمیر حضرت پیراں شاہ غازی کی دو روزہ عرس تقریبات، حکومت کا جمعرات کو تعطیل کا اعلان

میرپور (ڈیلی اوصاف یوز)حکومت آزادکشمیر نے 13 فروری 2025 بروز جمعرات کوغازی کشمیر حضرت پیراں شاہ غازیؒ کے عرس کے موقع پر میرپور میں مقامی سطح پر سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔، ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) میرپور نےعام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ حضرت پیراں شاہ غازی ؒ کے عرس کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور پبلک سیکٹر بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حضرت بابا پیر شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس جو کہ دمڑی والی سرکار کے نام سے مشہور ہیں، 12 سے 13 فروری تک کھڑی شریف، میرپور میں ان کے مزار پر مذہبی جوش وجذبے سے منایا جائےگا۔ تقریب کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

عرس کا آغاز 12 فروری کی شام کو مغرب کی نماز کے بعد مزار شریف کے غسل کے ساتھ تقریب کا روحانی آغاز ہوگا۔ 13 فروری کو دربار کھڑی شریف میں اختتامی دعائیہ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں حاضرین اجتماعی طور پر امن، اتحاد اور خوشحالی کیلئے دعا کریں گے۔

عرس کے دوران حضرت بابا پیراں شاہ غازی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مذہبی اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ کھڑی شریف کا مزار اہم روحانی مرکز رہا جہاں لوگ صدیوں سے روحانی تسکین حاصل کرتے آئے ہیں۔ حضرت پیراں شاہ غازی کی اسلامی اصولوں اور پرامن زندگی کی تعلیمات نےنسل در نسل لوگوں کو متاثر کیا۔

مقامی انتظامیہ نے ایونٹ مینجمنٹ ٹیم کیساتھ مل کر سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلئے۔ عرس کی مذہبی اور ثقافتی سطح پر اہمیت کو دیکھتے ہوئے مقامی انتظامیہ نے 13 فروری کو میرپور میں عام تعطیل کا اعلان کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس تقریب میں شرکت کر سکیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر

متعلقہ مضامین

  • اقتصادی ترقی میں کمی پاکستان کے ڈھانچہ جاتی چیلنجز کو اجاگر کررہی ہے.ویلتھ پاک
  • غازی کشمیر حضرت پیراں شاہ غازی کی دو روزہ عرس تقریبات، حکومت کا جمعرات کو تعطیل کا اعلان
  • کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ پر پُروقار تقریب
  • کشمیری حریت رہنما مقبول بٹ کو تہاڑ جیل میں پھانسی کیوں دی گئی تھی؟
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے شہید محمد مقبول بٹ کو شاندار خراج عقیدت
  • بیجنگ: پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
  • کشمیری رہنما مقبول بٹ کا یوم شہادت ، مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہوگی
  • یوم یکجہتی کشمیر: اوآئی سی میں تقریب اورتصویری نمائش
  • او آئی سی سیکرٹریٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد