کراچی: محسن نقوی کا نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے نادرا میگا سنٹر ناظم آباد میں بھی پاسپورٹ آفس کھول دیا۔
محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر ناظم آباد میں قائم نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر وزیر داخلہ نے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو نادرا سنٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ کے بارے بریفنگ دی گئی۔
محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
انہوں نے نادرا میگا سنٹر میں شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنوانے کیلئے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور پراسیس کے بارے پوچھا جس پر شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ اداکیا۔
شہریوں نے کہا کہ بہت زبردست سہولت ملی ہے، آپ نے ہمارے لئے بہت آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بائیو میٹرک کرانے کیلئے خواتین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو حل کیلئے ہدایات دیں، بزرگ خواتین نے مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
معروف اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں 24 گھنٹے کام کرے گا، شہری 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوا سکیں گے، آپ کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
محسن نقوی سے عمان کے سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروسی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، تین لاکھ سے زائد پاکستانی عمان میں مقیم ہیں اور عمان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افراد کو عمان بھیجا جائے۔ عمانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ عمانی سفیر نے عمان کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔ دریں اثناء محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔