کراچی (نیوزڈیسک)جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار سنچریاں، رضوان اور سلمان نےکئی ریکارڈ بنادیئے،پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ دو مڈل آرڈر بیٹرز نے ایک اننگز میں سنچریاں اسکور کی ہیں،سہ ملکی سریز کے اہم میچ میں پاکستان نے محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے اس میچ میں نئی تاریخ رقم کی، سلمان آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان محمد رضوان 122 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ 2 مڈل آرڈر بیٹرز نے ایک اننگز میں سنچریاں اسکور کی ہیں۔

مجموعی طور پر پاکستان کی جانب سے ون ڈے کی اننگز میں 2 سنچریاں 27 ویں بار بنائی گئی ہیں۔سلمان آغا اور محمد رضوان نے پاکستان کی جانب سے چوتھی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت بھی بنائی ہے۔

اس سے قبل شعیب ملک اور محمد یوسف نے 2009 میں چوتھی وکٹ پر 206 رنز کی شراکت بنائی تھی۔سلمان آغا اور محمد رضوان نے چوتھی وکٹ پر 260 رنز کی شراکت بنائی۔

آج کے میچ میں نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلےگئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلےکھیلتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 اوور میں پورا کرلیا۔

یہ پاکستان کی جانب سے اب تک کامیابی سے مکمل کیا گیا سب سے بڑا ہدف ہے، ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں پاکستان نے کبھی اتنا بڑا ہدف حاصل نہیں کیا تھا۔اس سے قبل پاکستان نے 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف 349 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
سابق جج سپریم کورٹ عظمت سعید شیخ انتقال کرگئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستان کی جانب سے رضوان اور سلمان محمد رضوان اور محمد میچ میں

پڑھیں:

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کامیابی پر تماشائیوں کا جشن

کراچی:

جنوبی افریقہ کے خلاف شان دار کامیابی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سہ فریقی کرکٹ سیریز کے فائنل میں رسائی پر تماشائی خوشی سے جھوم اٹھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی ناقابل شکست سنچری اور سلمان علی آغا کے عمدہ 134 رنز کی بدولت 353 رنز کا ہدف عبور کر کے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے پر نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں نے خوب جشن منایا۔

پاکستان کی اس یادگار فتح پر تماشائیوں نے جذبات سے سرشار ہو کر پرجوش انداز میں قومی ٹیم اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔

کرکٹ کے متوالوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ بھی کر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستانی بیٹرز نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

کرکٹ کے مداحوں نے  توقع ظاہر کی کہ جمعے کو نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ’یہ اپنی ہی ٹیم ہے نا‘، جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی جیت پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • 3ملکی سیریز ‘رضوان ‘سلمان کی سنچریاں پاکستان جنوبی افریقہ کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا
  • نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کیخلاف سنچری جڑنے والے محمد رضوان کا نام اسکور بورڈ میں درج
  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کامیابی پر تماشائیوں کا جشن
  • پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف 20سالہ ون ڈے ریکارڈ توڑدیا
  • سہ ملکی سیریز: پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ریکارڈز کی بھرمار کردی،رنز کا پہاڑ عبور
  • سلمان اور رضوان کی سنچریاں، پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
  • سہ ملکی سیریز: رضوان اور سلمان کی سنچریاں ، پاکستان  تاریخی فتح کیساتھ فائنل تک رسائی
  • سہ ملکی سیریز: جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ