حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدرڈاکٹر صاحبزاہ ابوالخیرمحمد زبیر نے حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوری ؒ نے ساری زندگی اتباع رسول میں گزاری ،آپ کا دینی علمی روحانی تدریسی تصنیفی غرض کہ ہر شعبہ زندگی میں فیض جاری و ساری ہے اور تاقیامت جاری رہے گا ،رکن الاسلام جامعہ مجدیہ آپ کی علمی یادگار ہے جس کی ملک بھر میں شاخیں قائم ہیں ان اداروں کے فارغ التحصیل علماء حفاظ اور خطباء دنیا بھر میں اسلام کی ترویج و اشاعت کا کام کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے علماء کیلیے نصیحت ہے کہ صاحب عرس کی سنت پر عمل کرتے ہوئے،تدریس،تبلغ،تحریر اور تحقیق کے ذریعہ علم کو آگے پہنچائیں ۔انہوں نے کہا کہ ارشاد رسول ﷺہے خدا کی مخلوق میں بدترین مخلوق وہ عالم ہیں جو فتنے پھیلاتے ہیں اور انتشار و افتراق کو ہوا دیتے ہیں، اہلسنت میں پائی جانے والی بے چینی دور کرنے کیلیے مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر پیر عبدالخالق قادری بھر چونڈی شریف کردار ادا کریں اور اہلسنت کے انتشار و افتراق کو ختم کرائیں ۔عرس کی تقریب میں پیر عبدالخالق قادری بھرچونڈی شریف امیر مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان،مفتی محمد جان نعیمی صوبائی امیر مرکزی جماعت اہلسنت صوبہ سندھ،پیر فضل الرحمن مجددی، پیرایوب جان سرہندی،پیر غلام مجدد،پیر جان آغا،پیر نثار جان سرہندی،،پیر قطب علی شاہ امینانی شریف،پیر اعجازاحمد شیخ بھرکیو،سید عقیل انجم قادری،صاحبزادہ عزیر محمود الازھری،صاحبزادہ فائز محمود الازھری،صاحبزادہ عاطر محمود،صاحبزادہ مسرور احمد، پیرحکیم ظہیراحمد، علامہ رجب علی سکندری،قاری شریف نقشبندی،پیر گلشن الٰہی سمیت ملک بھر سے جید علماء کرام، مشائخ عظام،پیران طریقت، سیاسی سماجی شخصیات ہزاروں محبین و متوسلین،نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مفتی محمد

پڑھیں:

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

اے لوگو جو ایمان لائے ہو، نبیؐ کے گھروں میں بلا اجازت نہ چلے آیا کرو نہ کھانے کا وقت تاکتے رہو ہاں اگر تمہیں کھانے پر بلایا جائے تو ضرور آؤ مگر جب کھانا کھالو تو منتشر ہو جاؤ، باتیں کرنے میں نہ لگے رہو تمہاری یہ حرکتیں نبیؐ کو تکلیف دیتی ہیں، مگر وہ شرم کی وجہ سے کچھ نہیں کہتے اور اللہ حق بات کہنے میں نہیں شرماتا نبیؐ کی بیویوں سے اگر تمہیں کچھ مانگنا ہو تو پردے کے پیچھے سے مانگا کرو، یہ تمہارے اور ان کے دلوں کی پاکیزگی کے لیے زیادہ مناسب طریقہ ہے تمہارے لیے یہ ہرگز جائز نہیں کہ اللہ کے رسولؐ کو تکلیف دو، اور نہ یہ جائز ہے کہ ان کے بعد ان کی بیویوں سے نکاح کرو، یہ اللہ کے نزدیک بہت بڑا گناہ ہے۔ (سورۃ الاحزاب:53)

سیدنا عبداللہ سے روایت ہے کہ: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ کو شدید بخار تھا میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کو بہت تیز بخار ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں مجھے تنہا ایسا بخار ہوتا ہے جتنا تم میں کے دو آدمیوں کو ہوتا ہے میں نے عرض کیا یہ اس لیے کہ آپ کا ثواب بھی دوگنا ہے؟ فرمایا کہ ہاں یہی بات ہے، مسلمان کو جو بھی تکلیف پہنچتی ہے کاٹنا ہو یا اس سے زیادہ تکلیف دینے والی کوئی چیز تو جیسے درخت اپنے پتوں کو گراتا ہے اسی طرح اللہ پاک اس تکلیف کو اس (مسلمان) کے گناہوں کا کفارہ بنا دیتا ہے۔ (بخاری)

متعلقہ مضامین

  • قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
  • لیلۃ برأت کی عظمت و فضیلت
  • وزیراعظم شہباز شریف کی دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات
  • وفاق المدارس الرضویہ پاکستان سے وابستہ ہزار سے زائد مفتیان نے ویلنٹائن ڈے کیخلاف اجتماعی شرعی اعلامیہ جاری کر دیا
  • شہدائے سیہون شریف کی 8ویں برسی، شیعہ علماء کونسل کے تحت اجتماع
  • شیعہ علماء کونسل کے تحت شہدائے سیہون شریف کی 8ویں برسی کا اجتماع
  • حیدرآباد ،جے یو پی کے ماہانہ درس حدیث سے مفتی محمد زبیر ہزاروی ودیگر خطاب کررہے ہیں
  • مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاؤن میں سالانہ تقریب کا انعقاد
  • زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں: نواز شریف