Jasarat News:
2025-02-13@07:54:21 GMT

مولانا صاحب چن چن کر بدلے لے رہے ہیں، فیصل کنڈی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

پشاور (آن لائن) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔پہلے ہی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں کہ میرے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ مولانا صاحب ان لوگوں سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینیڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں مجھے دیکھ کر منی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں بلائی۔ جو پارٹی ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے آئی تھی پہلی فرصت میں 20 ہزار لوگوں کو نکال رہی ہے۔سرکاری ملازمین کو بتانا چاہتا ہوں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کے پی حکومت نے صوبہ دہشتگردوں کو ٹھیکے پر دے دیا،قبائل کے فنڈز پر شب خون ماراگیا،فیصل کریم کنڈی

پشاور / ڈیرہ اسماعیل خان: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبہ دہشتگردوں کو ٹھیکے پر دیا ہوا ہے ، قبائل کے نام پر وفاق سے ملنے والے فنڈ پر صوبائی حکومت نے شب خون مارا ہے۔

پشاور میں اپنے ایک بیان میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، پیسہ کمانا، نوکریاں بیچنا اور کمیشن لینا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردوں کو صوبہ ٹھیکہ پر دیا ہوا ہے ، اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے میں امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز کی لاشیں اٹھا رہے ہیں، زمیندار اور ٹھیکیدار بھتے دے رہے ہیں صوبائی حکومت لاعلم ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی مد میں خیبر پختونخوا حکومت کو 600 ارب روپے ملے ہیں، وہ پیسہ صوبائی حکومت کھا پی گئی۔

علاوہ ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں قبائلی عمائدین کے وفود سے گفتگو کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قبائل کی بے چینی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے اور انضمام کے بعد قبائل کے نام پر وفاق سے ملنے والے فنڈ پر صوبائی حکومت نے شب خون مارا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق سے صوبے کو قبائل کی محرومیوں کے ازالہ کے لیے دی گئی رقم کو صوبائی حکومت نے قبائل کی مشکلات کے خاتمہ کے بجائے اپنے مفادات کے حصول پر خرچ کیا اس کی وجہ سے نقصان یہ ہوا کہ آج قبائل میں انضمام کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم پاکستان کو قبائل کی اس بے چینی سے آگاہ کیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ ان مسائل کا حل نکالیں۔

متعلقہ مضامین

  • فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے‘ کنڈی
  • خیبر پختون خوا میں آج تعلیمی نظام انتہائی کمزور ہے: فیصل کریم کنڈی
  • مولانا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں میرے حق پر ڈاکا ڈالا گیا ، گورنر کے پی
  • خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کیخلاف جنگ کے پیسے کھاچکی ہے، فیصل کریم کنڈی
  • خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردوں کو صوبہ ٹھیکہ پر دے رکھاہے، فیصل کریم کنڈی
  • کے پی حکومت نے صوبہ دہشتگردوں کو ٹھیکے پر دے دیا،قبائل کے فنڈز پر شب خون ماراگیا،فیصل کریم کنڈی
  • 65 مسافروں کی شہادت پر دل بہت رنجیدہ ہے،فیصل کریم کنڈی
  • پی ٹی آئی آج فضل الرحمان، محمود اچکزئی کو اپنا سیاسی مسیحا سمجھتی ہے، فیصل کریم کنڈی
  • گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا حکومت کے ملازمین برطرفی قانون 2025 کو مسترد کردیا