ایوان میں غیر حاضری کا معاملہ اٹھائوں گا، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دینے کے لیے وزیر توانائی کی عدم موجودگی پر پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے برہمی کا اظہار کیا جس پر وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ میں یہ معاملہ لیڈرشپ کے سامنے اٹھاؤں گا، ایوان کا وقار مطالبہ کرتا ہے کہ متعلقہ وزیر جواب دے۔وزرا پارلیمنٹ ہاؤس میں بیٹھ کر بھی دفتر چلا سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی سربراہی میں منعقد ہوا توتوجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دینے کے لیے وزیر توانائی کی عدم موجودگی پر پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس توجہ دلاؤ نوٹس کا پیر کو جواب دیا جانا تھا آج منسٹر کیوں نہیں ہیں،حکومت اس کی وجہ بتائے کہ منسٹر کیوں نہیں آئے؟ خواجہ آصف نے کہا کہ نوید قمر درست بات کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محسن نقوی کا کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری
وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور یاد گارِ شہدا پر حاضری دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے رینجرز ہیڈکوارٹر پہنچنے پر وفا قی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔
وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کا رینجرز کے افسران سے تعارف کروایا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کے ایصال ثواب کے لیے دُعا کی۔
اس موقع پر ملک کی سالمیت، امن، ترقی اور استحکام کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنتروول محسن نقوی نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔