نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں چیمپئن ٹرافی کی رونمائی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیمپین ٹرافی مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی حیدرآباد پہنچی جہاں تاریخی نیاز اسٹیڈیم میں چیمپین ٹرافی کی رونمائی کی گئی جس میں بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ، عوامی نمائندوں، ضلعی انتظامیہ کے افسران نے اسٹیڈیم میں پہنچ کر اس موقع پر بھرپور انجوائے کیا۔ نوجوان کرکٹرز نے چیمپئن ٹرافی کے ساتھ کھڑے ہوکر تصاویر اور سلفیاں بنوائیں جبکہ منتخب نمائندوں ٹائون چیئرمین عبدالغفور درس، بلال مصطفی، منٹھار جتوئی، تاج ولی، عمیر چانڈیو، فیاض علی شاہ، میر علی ڈیشک، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل قریشی، مختلف کرکٹ کلب اور اکیڈمی کے ممبران کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم جو تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس تاریخی اسٹیڈیم میں پاکستان نے نہ تو کبھی کوئی میچ ہارا بلکہ اس اسٹیڈیم میں پاکستان نے تاریخ ساز ریکارڈ بنایا جن میں جاوید میاندادکی ڈبل سنچری، جلال الدین کی ہیٹرک قابل ذکر ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کو بلدیہ انتظامیہ نے دوبارہ تزئین وآرائش کی ہے اور اب یہ اسٹیڈیم قومی سطح کا اسٹیڈیم بن چکا ہے لہٰذا یہاں پر بھی چیمپئن ٹرافی یا انٹرنیشنل میچز کاانعقاد کیا جائے تاکہ حیدرآباد کے شہریوں کوا چھی کرکٹ دیکھنے کومل سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسٹیڈیم میں
پڑھیں:
حمزہ شہباز کی نور زمان کو انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد
سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے پاکستانی اسکواش پلیئر نور زمان کو انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دے دی۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نور زمان آپ نے بہترین کھیل پیش کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ایسے محنتی اور با صلاحیت نوجوان پاکستان کی پہچان ہیں۔نور زمان کی مستقبل کی کامیابیاں کے لئے دعاگو ہوں۔