Jasarat News:
2025-04-16@22:50:57 GMT

شدت پسندانہ سوچ پنپنے نہیں دیں گے، مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ پاکستان نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ سرزمین پاک پر کسی بھی شدت پسندانہ سوچ کا پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مریم نوازنے انسداد تشدد کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندانہ رویے اور دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہر سطح پر انتہاپسندی اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کریں گے۔ انتہاپسندانہ نظریات اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مریم نوازنے کہا کہ پنجاب حکومت امن، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے پیکیج کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز ۔ فوٹو فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے پیکیج کا اعلان کردیا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔ گندم پیکیج سے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست فائدہ ہوگا، کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے ڈائریکٹ فنانشل سپورٹ دی جائے گی۔ 

انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس سال گندم کے کاشتکاروں کیلئے آبیانہ اور فکس ٹیکس میں چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ اور موسم سے بچانے کیلئے 4 ماہ مفت اسٹوریج کی سہولت دی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ ای ڈبلیو آر (الیکٹرانک ویئر ہاؤسنگ ریسیٹ) سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جس کے تحت گندم اسٹور کرنے والے کاشتکاروں کو الیکٹرانک رسید ملے گی۔

انھوں نے کہا 24 گھنٹے کے اندر چیک کی مانند رسید بینک کو دے کر ٹوٹل لاگت کا 70 فیصد قرض لیا جا سکے گا، فلور ملز اور گرین لائسنس ہولڈرز کو 100 ارب روپے تک بینک آف پنجاب سے حاصل کردہ قرضوں کا مارک اپ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا گندم اور گندم سے تیار شدہ اشیاء کی ایکسپورٹ کےلیے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی اور ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹا کی نقل و حمل پر پابندی ختم کر دی گئی۔

انھوں نے کہا بینک آف پنجاب پرائیویٹ سیکٹر کو گندم اسٹوریج کےلیے ویئر ہاؤس کی بحالی اور تعمیر کیلئے فنانسنگ کرے گا، گندم کے کاشتکاروں کو اسٹوریج کی سہولت مہیا کرنے کیلئے 5 ارب روپے کا مارک اپ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے پیکیج کا اعلان کر دیا۔
  • گرین اسکواڈ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر نظر رکھے گا، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی
  • آج شاندار کسان پیکج کا اعلان ِ آٹامہنگاہوگا نہ کسی کا نقصان : مریم نواز
  • مریم نواز کی امریکی وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • پاک امریکا تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مریم نواز
  • لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
  • دہشت گردی، بڑا چیلنج
  • دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر امریکی وفد نے پاکستان کو سراہا