حیدرآباد ،جامعہ مدینی مدرسہ میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات مؤخر

 اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین کی ہدایت پر 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء مؤخر کردیے ہیں، اب یہ امتحانات 5مئی 2025ء سے شروع ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی دو وجوہات کی بناء پر کی گئی ہے۔

ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔

دوسری وجہ میٹرک اور انٹر کے کچھ ایسے امتحانی مراکز ہیں جن میں 8اپریل سے میٹرک کے امتحانات جاری ہیں جو 8مئی 2025ء تک جاری رہیں گے۔

اس لیے امتحانی نظام کو منظم رکھنے اور مراکز کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے آغازکی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

تمام طلبہ، تعلیمی اداروں اور والدین سے گزارش ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔ مزید معلومات یا تبدیلی کی صورت میں انٹربورڈ کراچی کی جانب سے آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk، آفیشل فیس بک پیج www.facebook.com/BIEKarachi   اور آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ www.instagram.com/bie_karachi   کے ذریعہ آگاہ کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری
  • ایدھی رضا کاروں پر حیدرآباد میں شرپسندوں کا شدید تشدد
  • جامعہ باب العلم بڈگام کشمیر میں دو روزہ حج تربیتی کیمپ
  • جامعہ نجف سکردو میں کانفرنس بعنوان " مرثیہ ادبی اور اخلاقی قدروں کا خزینہ"
  • پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، کیڈٹس میں اعزازت اور انعامات تقسیم
  • پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، کیڈٹس میں اعزازت اور انعامات تقسیم
  • کراچی: انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مؤخر، اب 5 مئی سے شروع ہونگے
  • کراچی: 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات مؤخر
  • سری لنکن کرکٹر ہنی مون چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے پہنچ گئے
  • فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ: مدرسہ میں آگ لگنے سے طالبعلم جھلس گیا