واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلی فونک رابطے کے بعد ٹرمپ نے اعلیٰ امریکی حکام کو یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کا حکم دیا۔

یہ رابطہ اس وقت ہوا جب ٹرمپ کے وزیر دفاع نے کیف کے نیٹو فوجی اتحاد میں شامل ہونے اور روس کے زیر قبضہ تمام علاقوں کی واپسی کے اہداف ترک کرنے کی بات کی، جو واشنگٹن کے نقطہ نظر میں ایک نمایاں تبدیلی کا اشارہ ہے۔

صدر پیوٹن کے ساتھ ایک گھنٹے سے زائد کی بات چیت کے بعد، ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر، جنہوں نے 2022 میں یوکرین پر مکمل حملے کا آغاز کیا، جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے مستقبل قریب میں جنگ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ٹرمپ نے اوول آفس میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر چاہتے ہیں کہ جنگ ختم ہو جائے۔ وہ یہ نہیں چاہتے کہ چھ ماہ بعد دوبارہ لڑائی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ امن کے حصول کے راستے پر گامزن ہیں اور یقین دلایا کہ صدر پوتن، صدر زیلینسکی اور میں امن چاہتے ہیں۔ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ لوگ مارے جانے سے باز رہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹرمپ کا یوکرین سے امریکی امداد کے بدلے قیمتی معدنیات کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین کو اگر روس کیخلاف امداد چاہیے تو اب اسے امریکا کو نایاب زمینی معدنیات کی صورت میں ادائیگی کرنا ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ روس کیخلاف 300 بلین ڈالرز کی سپورٹ کے بدلے یوکرین سے ادائیگی چاہتے ہیں جو نایاب زمینی معدنیات کی صورت میں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یوکرین کو بتا رہے ہیں کہ ان کے پاس بہت قیمتی نایاب زمینی معدنیات ہیں۔ ہم یوکرین کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ ہماری امداد کو اپنی نایاب معدنیات اور دیگر چیزوں کو فراہم کرکے یقینی بنائے گا۔

تاہم یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ٹرمپ ہر قسم کی مخصوص معدنیات کیلئے ’نایاب‘ کی اصطلاح استعمال کر رہے ہیں یا صرف نایاب زمینی معدنیات کے لیے۔

نایاب زمینی معدنیات 17 دھاتوں کا ایک گروپ ہے جو مقناطیس بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں جو الیکٹرک گاڑیوں، سیل فونز اور دیگر الیکٹرانکس میں توانائی کو حرکت میں بدل دیتے ہیں۔ ان معدنیات کا کوئی معروف متبادل نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیوٹن کے بعد امریکی صدر کا یوکرینی ہم منصب سے بھی ٹیلیفونک رابطہ
  • ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ اور یوکرین پر گفتگو
  • روسی صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ماسکو آنے کی دعوت دے دی
  • ٹرمپ کا پیوٹن سے رابطہ، یوکرین، مشرق وسطیٰ، توانائی اور مصنوعی ذہانت کے مسئلہ پر تبادلہ خیال
  • خارکیف یوکرین پر روس کا فضائی حملہ،11 افراد زخمی
  • ٹرمپ کا یوکرین سے امریکی امداد کے بدلے قیمتی معدنیات کا مطالبہ
  • یوکرین میں جنگ کےخاتمے سے قبل پوٹن کی شرائط مکمل تسلیم کرنا ہوں گی، روسی حکام
  • یوکرین میں جنگ کے خاتمے سے قبل پوٹن کی تمام شرائط کو تسلیم کرنا ضروری ہوگا،روسی حکام
  • یورپ: بالٹک ریاستوں نے روسی پاور گرڈ سے رابطہ ختم کر لیا