اردگان 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے: صدر‘ وزیراعظم نے استقبال کیا‘آصفہ بھٹو بھی موجود تھیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان پاکستان کے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کا ائیرپورٹ پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔ ترک صدر اردگان کے ساتھ وزراء اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد اور معروف کاروباری شخصیات بھی وفد میں شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ کے ارکان بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔ صدر اردگان اور وزیراعظم شہباز شریف سٹرٹیجک کوآپریشن کونسل اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ کونسل کا یہ ساتواں اجلاس ہو گا۔ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہو گا۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔ صدر رجب طیب اردگان کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور روایتی لباس میں ملبوس سکول کے بچوں نے ان کو خوش آمدید کہا۔ ملٹری بینڈ نے بھی روایتی انداز میں ان کا استقبال کیا۔ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد پاک فضائیہ کے JF-17 طیاروں نے ان کا فضائی استقبال کیا اور ان کے جہاز کو اپنے حصار میں اسلام آباد لائے۔ ترک صدر، صدر پاکستان اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے اور پاکستان ترکیہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: استقبال کیا
پڑھیں:
نوازشریف لندن پہنچ گئے، 2 ہفتے قیام کریں گے
لندن (نوائے وقت رپورٹ) نوازشریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے، نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے منسک سے لندن کے لوٹن ائرپورٹ پہنچے، نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ نواز شریف لندن میں اپنے علاج کے علاوہ سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ایون فیلڈ کے باہر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آ گئے۔ دونوں پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔ علاوہ ازیں لندن پولیس نے پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کو گرفتار کر لیا۔ گلفام حسین کو خرم بٹ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا، خرم بٹ کے مطابق گلفام حسین نے شریف خاندان کو دھمکیاں دیں جبکہ اس حوالے سے گلفام حسین کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی دھمکی دی نہ گالی گلوچ کی تھی، نجی ٹی وی کے مطابق اس شخص پر ایون فیلڈ میں داخلے پر پابندی عائد تھی۔