اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رانا ثناء اﷲ نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ ججز کے ایک ہی عمارت میں ساتھ ساتھ دفاتر ہیں۔ بیچ میں صرف ایک دیوار ہے پھر بھی خطوط لکھتے ہیں۔ سینئر ججز کے خلاف ریفرنس کی بات میں کوئی دھمکی نہیں ہے۔ چیف جسٹس اور خط لکھنے والے ججز ایک ساتھ پریکٹس کرتے رہے ہیں۔ ہم نے تو یہ ہی سنا اور پڑھا تھا کہ ججز اپنے فیصلوں کے ذریعے بولتے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات انتہائی تشویشناک اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، ایرانی مندوب

خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب کا کہنا ہے تھا کہ ٹرمپ کے لاپرواہ، اشتعال انگیز بیانات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے سلامتی کونسل کو خط میں صدر ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات کے سنگین نتائج ہونے سے خبردار کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی مندوب کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات انتہائی تشویشناک اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے لاپرواہ، اشتعال انگیز بیانات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کو ایسے نامناسب بیانات کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔ ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کے خلاف اپنی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کا بھرپور دفاع کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف سے نکالنے جانے پر شیرافضل مروت نے ردعمل دے دیا
  • رانا ثناء اللہ نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، رانا احسان افضل
  • چیف جسٹس پاکستان کبھی بھی ججز کی گروہ بندی کا حصہ نہیں رہے، رانا ثناء اللّٰہ
  • سپریم کورٹ کے دو ججز کا طرز عمل ایسا ریفرنس ہوسکتا ہے، رانا ثنا
  • ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات انتہائی تشویشناک اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، ایرانی مندوب
  • سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز کا طرز عمل ایسا ہے کہ ریفرنس بنایا جاسکتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ
  • حکومت سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز کے خلاف ریفرنس پرغور کررہی ہے،راناثناء اللہ
  • مخدوش سیکورٹی صورتحال اور امریکی دباو پاک چین تعلقات کے لئے چیلنج ہے، عامر رانا
  • کوشش ہے فضل الرحمن ساتھ ہوں صوابی جلسے کے حوالے سے بانی  پی ٹی آئی بہت خوش تھے:بیرسٹر گوہر