اسلام آباد (خبرنگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یمن کے درمیان برادرانہ تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مذہبی ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینٹ نے اسلام آباد میں یمن کے سفیر محمد مطہر الاشابی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، علاقائی استحکام اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان یمن میں جاری تنازعہ کے حل کے لیے اپنے تعاون کے عزم پر قائم ہے۔ چیئرمین سینٹ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ یمنی طلباء اور پیشہ ور افراد پاکستانی اداروں میں تربیت حاصل کر رہے ہیں اور پاکستان سکالرشپس اور دیگر تربیتی اقدامات کے ذریعے یمن کی مدد جاری رکھے گا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیئرمین سینٹ

پڑھیں:

کراچی؛ گاڑی کی مرمت و مالی تنازعہ، ملزمان نے ڈینٹر کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا

کراچی:

سپر ہائی وے ٹول پلازہ حاجی زکریا گوٹھ میں واقع گھر کے اندر نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر گاڑی کی مرمت اور مالی تنازع پر چھریوں کے وار کرکے ڈینٹر کو قتل اور اس کی اہلیہ کو زخمی کر دیا۔

ایس ایچ او ملیر کینٹ انسپکٹر سرفراز نے بتایا کہ سپر ہائی وے ٹول پلازہ حاجی زکریا گوٹھ کے قریب گھر میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے ایک شخص کو قتل اور خاتون کو زخمی کر دیا۔

ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے جاں بحق شخص کی میت اور زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق شخص کی شناخت جاں بحق 38 سالہ محمد افضل ولد محمد اقبال سے ہوئی جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 28 سالہ فاطمہ زوجہ محمد افضل سے ہوئی۔

ایس ایچ او ملیر کینٹ نے بتایا کہ مقتول کی زخمی اہلیہ کے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق محمد افضل گاڑیوں کا ڈینٹر ہے جس کی صفورا میں دکان ہے، محمد افضل ٹول پلازہ حاجی زکریا گوٹھ کا رہائشی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محمد افضل 4، 5 دنوں سے ایک کار کی ڈینٹ پینٹ کا کام کر رہا تھا، دکان بند کرکے گھر آیا تو اس کے شوہر نے جن افراد کی گاڑی کی مرمت کا کام کیا تھا، ان میں سے 3 سے 4 افراد گھر آگئے۔ ان افراد نے افضل سے کہا تم نے کار کی درست ڈینٹ پینٹ نہیں کی جس سے ہمیں مالی نقصان ہوا ہے۔ اس دوران افضل اور ان افراد میں تکرار ہوگئی جس پر ایک شخص نے افضل پر چھری سے حملہ کیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

ایس ایچ او ملیر کینٹ نے بتایا کہ افصل کو بچانے کی کوشش میں اس کی اہلیہ چھری لگنے سے زخمی ہوئی، واقعے میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ مبینہ طور پر کاروباری لین دین اور گاڑی کی مرمت کے تنازع کا لگتا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سیپکو بجلی چوری کی روک تھام کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کرے،کمشنر سکھر
  • حکومتی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کمیٹی کا اجلاس، ذیلی گروپس قائم 
  • محکمہ صنعت و تجارت اور انٹرنیشنل ریڈیسن ہوٹل گروپ کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا
  • پاکستان، امارات، کویت اقتصادی تعاون بڑھانے پر متفق: آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری، دارالحکومت القدس شریف ہو، شہباز شریف
  • وزیر اعظم اور اماراتی صدر کی ملاقات، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون پر گفتگو
  • لودھراں: سماجی رہنماجہانگیر خان ترین کے خصوصی تعاون سے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام معذور افراد کی بحالی کیلئے کیمپ کا انعقاد
  • کراچی؛ گاڑی کی مرمت و مالی تنازعہ، ملزمان نے ڈینٹر کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا
  •  پاکستان ہمیشہ علاقائی اور عالمی امن کیلئے پرعزم رہا ، یوسف رضا گیلانی 
  • پاکستان اور ترکیہ کا انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون جاری رکھنے پراتفاق