آئی ٹی کے جدید کورسز سے نوجوانوں کا مستقبل تابناک ہو گا: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد،کراچی (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آفاق احمد کی گرفتاری میں جو تیزی نظرآئی، دیگر چیزوں میں بھی دکھائی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن کے قیام، کرکٹ کے فروغ، پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل ستائش ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو سے کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔ محدود وقت میں نیشنل اسٹیڈیم کی شاندار تعمیرِ نو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت جاری منصوبے قابل تقلید ہیں۔ آئی ٹی کے جدید کورسز سے نوجوان کا مستقبل تابناک ہوگا۔ انہوں نے شجر کاری مہم کے تحت گورنر ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج محسن نقوی کے کاموں کی تعریف کی ہے، انہوں نے 4 ماہ میں قذافی اسٹیڈیم تیار کیا، ان سے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 ماہ میں ڈمپرز سے لوگ مررہے ہیں ، افغانستان سے لائے گئے ڈمپرز بھی شہر میں چل رہے ہیں، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ضرورت نہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جتنی تیزی آفاق احمد کی گرفتاری میں دکھائی ہے اتنی ہی دیگر چیزوں میں بھی دکھائی جائے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی بندہ آکر گھنٹی بجاتا ہے، تو اس کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہوں۔ اگر عمران خان کے بیرک میں بجلی نہیں تو ان کے لیے کوئی بندوبست ہوسکتا ہے۔ دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور یاد گارِ شہدا پر حاضری دی۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے رینجرز ہیڈکوارٹر پہنچنے پر وفا قی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔ وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کا رینجرز کے افسران سے تعارف کروایا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور ان کے ایصال ثواب کے لیے دْعا کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی گورنر سندھ نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
سندھ میں کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ منصوبہ تیار کیا جائے، چیئرمین پی سی بی کی وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے جس میں چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ سے متعلق باقاعدہ منصوبہ تیار کرنے کی تجویز دی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ کے درمیان بدھ کو کراچی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں حیدر آباد اسٹیڈیم اپ گریڈ کر کے انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعلیٰ سندھ سے کہا کہ سندھ کے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں سے ٹیلنٹ تلاش کیا جانا چاہیے، جس پر دونوں حکومتی عہدیداروں نے اتفاق کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کو کرکٹ میں آگے لایا جائے اور ٹیلنٹ ہنٹ سے متعلق باقاعدہ منصوبہ تیار کیا جائے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد نیاز اسٹیڈیم کی بحالی بہت ضروری ہے، بعدازاں کراچی اسٹیڈیم کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ یہاں پر ہائی لیول کی کرکٹ ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت خوبصورت جگہ ہے، عوام 19 کو زبردست پروگرام دیکھیں گے، ہماری ٹیم بہت محنت کر رہی ہے اس کے نتائج بھی چیمپیئنز ٹرافی میں نظر آئیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیئرمین پی سی بی چیمپیئز ٹرافی سندھ قومی کرکٹ ٹیم کراچی کرکٹ ٹیلنٹ محسن نقوی مراد علی شاہ وزیر داخلہ