خیبر پی کے میں آئی ڈی پیز کے مزید تجربات کر کے آگ سے نہ کھیلا جائے: حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں آئی ڈی پیز کے مزید تجربات کر کے آگ سے نہ کھیلا جائے۔ فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہو گا۔ دہشت گردی کی وجوہات تلاش کر کے انہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام کو ہر صورت امن چاہیے۔ پاکستان افغانستان کو لڑانا امریکی ایجنڈا ہے۔ افغانستان سے بامعنی مذاکرات کیے جائیں۔ دونوں ملک ایک دوسرے کی خودمختاری، آزادی اور وقار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مذاکرات کریں۔ افغان سرزمین پاکستان میں بدامنی کے لیے کسی صورت استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرحد پار سے دہشت گردی کو روکے۔ حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ قیام امن کے لیے تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔ ملک اور عوام کی خاطر بدترین سیاسی مخالف کے ساتھ بھی بیٹھنے کو تیار ہیں۔ ملک و قوم کا تحفظ ذاتی اور پارٹی مقاصد سے بالاتر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں قبائل امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مالاکنڈ ڈویژن، قبائلی اور کے پی کے جنوبی اضلاع میں بدامنی کے خلاف ہونے والے جرگہ میں قبائلی عمائدین، مشران، زعماء اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین و ممبران اسمبلی نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ن لیگ، پی پی، پی ٹی آئی غزہ کیلئے آواز اٹھائیں، امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان : فوٹو اسکرین گریپ فیس بکامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت سمیت بین الاقوامی برادری خاموش ہے۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور تحریک نصاف بھی غزہ کے لیے آواز اٹھائیں اور امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں۔
کراچی کی شارع فیصل پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کی دھجیاں اڑائی ہیں، اسرائیل آج بھی حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی عدالت انصاف سمیت تمام ادارے بے بس ہیں، اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے ممالک غیر مشروط جنگ بندی تک سفارتی تعلقات ختم کریں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔ غزہ میں بربریت سے مغرب کے رہنماؤں کا چہرہ بےنقاب ہوگیا، امریکا میں بھی 50 فیصد لوگ فلسطین کے حامی ہیں۔ دنیا کا بچہ بچہ اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کر رہا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اسرائیل کی مذمت کریں۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کو اسرائیل تسلیم کرنے کا کہا گیا، لیاقت علی خان نے کہا کہ ہماری بنیاد برائے فروخت نہیں ہے۔
معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ہماری...
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کر کے، فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ اسرائیل فسلطین میں بچوں اور خواتین کا قتل کر رہا ہے، اہل پاکستان کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے، عالمی برادری کی اسرائیلی مظالم پر خاموشی افسوسناک ہے۔