سیاسی استحکام ہے نہ الائنس بننے کا معلوم: مفتاح اسماعیل
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نہیں معلوم الائنس بنے گا بھی یا نہیں سیاسی استحکام نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ میں سولہ سال سے حکومت ہے کیا بہتری آئی؟ ن لیگ پنجاب میں حکومت کر رہی ہے کیا بہتری آئی ہے؟ پی ٹی آئی گیارہ سال سے خیبر پی کے میں کیا بہتری لائی؟ بلاول بھٹو سمجھدار ہیں انہوں نے وزارتیں نہیں لیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتے ہیں، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کوئی چور دروازہ نہیں ڈھونڈ رہے، سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتے ہیں۔
گجرات میں پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پارٹی کی سطح پر باضابطہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی انفرادی طور پر مذاکرات کر رہے ہیں، ہم انفرادی مذاکرات سے کسی کو نہیں روک رہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اعظم سواتی اپنی کوشش میں کامیاب ہوتے ہیں تو اس پر پارٹی بانی پی ٹی آئی سے اجازت لے گی۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں آئین، جمہوریت کی بحالی سب کا مقصد ہے، پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کوئی چور درواز ہ نہیں ڈھونڈ رہے، ہر سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتا ہے، بالآخر ٹیبل پر بیٹھ کر ہی معاملات حل ہوتے ہیں۔