مصر اور اردن فلسطینیوں کی بیدخلی کے بغیر غزہ کی تعمیرنو پر متفق
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
مصری صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعاون کے خواہش مند ہیں۔ مصری سکیورٹی ذرائع کے مطابق غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی ایجنڈے میں ہوئی تو مصری صدر وائٹ ہاؤس کی کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر اور اردن فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر متفق ہوگئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اردن کے شاہ عبداللّٰہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ مصری صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعاون کے خواہش مند ہیں۔ مصری سکیورٹی ذرائع کے مطابق غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی ایجنڈے میں ہوئی تو مصری صدر وائٹ ہاؤس کی کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے منصوبہ کا اعلان کرچکے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینیوں کی کے مطابق
پڑھیں:
امریکی صدر کی شاہ عبداللہ سے ملاقات، فلسطینیوں کو پناہ دینے کیلیے دباؤ
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کے دوران غزہ کی پٹی کے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کو پناہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے منصوبے کے تحت غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے سے متاثرہ رہائشیوں کو دوسرے علاقوں میں منتقل کیا جائے گا، تاکہ امریکہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کر سکے۔
مزید پڑھیں: امریکی قبضے تک فلسطینیوں کو غزہ میں واپس آباد ہونے نہیں دیں گے؛ ٹرمپ
وائٹ ہاؤس میں شاہ عبداللہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر عندیہ دیا کہ وہ اپنے اس منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جس میں غزہ کے رہائشیوں کی نقل مکانی اور جنگ سے تباہ حال علاقے کی دوبارہ تعمیر شامل ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے منصوبے سے مشرق وسطیٰ میں "امن" قائم ہوگا اور اس سے خطے میں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہونے والی اس ملاقات میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کو لے کر اسے رکھیں گے اور اس کی قدر کریں گے، اور لوگوں کے لیے نئی نوکریاں پیدا کرے گا۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ خریدنے کے بیان پر قائم رہنے کا اعلان
اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کو غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی نقل مکانی کے خلاف اردن کا "مستحکم موقف" واضح کیا ہے۔
شاہ عبداللہ کا کہا تھا کہ یہ متحدہ عرب موقف ہے کہ فلسطینیوں کو بے گھر کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو اور انسانی بحران سے نمٹنا ضروری ہے۔"
شاہ عبداللہ کے واضح مؤقف کے باوجود ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اردن اور مصر دونوں بالآخر غزہ کے بے گھر رہائشیوں کو پناہ دینے پر راضی ہو جائیں گے کیونکہ دونوں ممالک واشنگٹن سے اقتصادی اور فوجی امداد حاصل کرتے ہیں، اور ان کے ساتھ امریکی تعلقات اہم ہیں۔