چین نے مزید سیارے بھیجنے کے لیے نیا راکٹ ڈیزائن کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے نئے راکٹ کا ڈیزائن مکمل کر لیا ہے تاکہ خلا میں بڑے سیاروں کو بھیجنے کی تیاری مکمل کی جاسکے۔ یہ اقدام ایلون مسک کے خلا میں بڑھتے ہوئے اثرات کا توڑ کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھاری وزن کے ساتھ تیزی سے خلا میں پہنچنے والے راکٹ کی پہلی جانچ مکمل کرلی گئی ہے۔ یہ تجربہ وینچانگ خلائی مرکز کی رسد گاہ سے کیا گیا،جو چین کے جنوبی جزیرے ہینان میں واقع ہے۔ راکٹ کا نام دی لانگ مارچ 8 اے رکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ راکٹ کی مدد سے نچلی اور درمیانی سطح کے خلائی محور تک رسائی کو بہتر کیا جا سکے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نامزدگی کیلئے 2 مئی کو بھی اجلاس طلب کر لیا گیا، اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔ 2 مئی اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کیلئے ججز ناموں پر بھی غور ہوگا۔