واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے میدان میں انقلاب برپا کرنے والی چیٹ جی پی ٹی کے بانی سیم آلٹیمن نے اپنے حریف ایلون مسک کی جانب سے 97.4 ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس اے آئی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر ٹیک بزنس ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹمین نے کہا کہ اوپن اے آئی کا ایک مشن ہے کہ اے جی آئی کو تمام انسانیت کے لیے فائدہ مند بنایا جائے۔ انہوں نے ایلون مسک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم براہ فروخت نہیں ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اوپن اے آئی کے حصص میں شریک ایلون مسک نے کمپنی کے بورڈ کو 97.

4 ارب ڈالر کی پیشکش کی ہے۔ ٹیسلا، اسپیس ایکس اور اوپن اے آئی چیلنجر ایکس اے آئی کے سربراہ کی مداخلت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اوپن اے آئی رقم جمع کر رہا ہے اور خود کو منافع بخش ادارے میں تبدیل کر رہا ہے۔ اوپن اے آئی کے چیف گلوبل افیئرز آفیسر کرس لیہن نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایلون مسک کی پیشکش ایک ایسے حریف کی جانب سے کی گئی ہے جو ٹیکنالوجی کو برقرار رکھنے اور مارکیٹ میں ہمارے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ دوسری جانب چین کی جانب سے آرٹیفشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ڈیپ سیک متعارف کرائے جانے پر امریکی کمپنیوں کو مارکیٹ میں کڑے چیلنج کا سامنا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے چیٹ جی پی ٹی کا متبادل لا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے اور بظاہر چیٹ جی پی ٹی کو مات دے دی ہے۔ چینی اے آئی پلیٹ فارم ڈیپ سیک کی مقبولیت سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں تاریخی کمی ہو گئی اور اینویڈیا کے اسٹاک میں ریکارڈ 17 فیصد گراوٹ کے ساتھ کمپنی کو 593 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی پلیٹ فارم ریاضی کے سوال حل کرنے میں چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں بہتر نتائج دے رہا ہے،جس کے باعث امریکا میں آئی فون صارفین نے چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں ڈیپ سیک کا زیادہ استعمال شروع کر دیا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اوپن اے ا ئی ایلون مسک اے ا ئی کے کی پیشکش رہا ہے

پڑھیں:

توشہ خانہ 2؛ عمران خان کا اوپن کورٹ ٹرائل کرنے کی درخواست دائر

راولپنڈی:

توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان کا اوپن کورٹ ٹرائل کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں خصوصی عدالت میں کی۔

سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکلاء بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر سلمان صفدر، فیصل ملک، مشال یوسفزئی اڈیالہ جیل پہنچے جب کہ چِیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان اور جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔

اس موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے فیملی ممبرز بھی اڈیالہ جیل کے اندر آئے، جن میں علیمہ خان، عظمیٰ خانم، نورین خانم، قاسم نیازی، مبشرہ شیخ، مہر النسا احمد، ایڈووکیٹ خالد یوسف چوہدری اور دیگر شامل تھے۔

اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے گواہ قیصر محمود پر جرح کی جب کہ وکیل اگلی سماعت پر بھی جرح جاری رکھیں گے۔

دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ 20 ماہ سے بانی پی ٹی آئی جیل ٹرائل کے تحت مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست پر فیصلے تک ٹرائل کو روکا جائے۔ عدالت نے آج کی سماعت میں درخواست وصول کرکے ٹرائل جاری رکھا اور بعد ازاں سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔

سماعت میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے مشال یوسف زئی کی درخواست پر جواب بھی عدالت داخل کرادیا، جس میں کہا گیا کہ مشال کا وکالت لائسنس کے پی بار نے معطل کررکھا ہے، معطل لائسنس پر وکالت نامہ جمع کرانے پر کے پی بار تحقیقات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ 2 کیس میں مجموعی طور پر 8 گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں جب کہ پراسیکیوشن کے ساتویں گواہ پر جرح جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی محکمہ خارجہ کے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا سے 400 ملین ڈالر مالیت کے معاہدے کا انکشاف
  • ایلون مسک کی اوپن اے آئی کو خریدنے کی پیشکش
  • انٹربینک میں روپیہ مضبوط، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی برتری
  • ب فارم سے متعلق نادرا کی جانب سے اہم خبرآگئی
  • ایلون مسک نے اوپن اے آئی کو 97 ارب میں میں خریدنے کی پیشکش کردی
  • سیم آلٹ مین نے اوپن اے آئی خریدنے کی ایلون مسک کی پیشکش ٹھکرادی
  • ایلون مسک کی اوپن اے آئی، سیم آلٹمین کی ٹوئٹر خریدنے کی بولیاں
  • توشہ خانہ 2 :عمران خان نے اوپن کورٹ ٹرائل کرنے کی درخواست دائر کر دی
  • توشہ خانہ 2؛ عمران خان کا اوپن کورٹ ٹرائل کرنے کی درخواست دائر