Jasarat News:
2025-04-30@17:36:38 GMT

گاڑیوں کی فروخت میں 73 فیصد اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 73 فیصد اضافے کے ساتھ 17 ہزار 10 یونٹس رہی۔سالانہ بنیادوں پر ملک میں کاروں کی فروخت (مسافر کاریں، جیپیں اور پک اپ) میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 61 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹاپ لائن ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوری میں فروخت 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ کے مطابق یہ مقدار آخری بار جنوری 2022 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔جون 2024 کے بعد سے بینچ مارک شرح سود میں 10 فیصد پوائنٹس کی زبردست کمی کے بعد فی الحال 12 فیصد تک کمی نے بھی چار پہیوں والے خریداروں کے لئے بینک فنانسنگ کو ممکن بنا دیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح سالانہ بنیاد پر 2.

4 فیصد رہی جو دسمبر 2024 کے مقابلے میں 4.1 فیصد کم ہے۔مجموعی طور پر رواں مالی سال 2024-25ء کے پہلے7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران گاڑیوں کی فروخت 55 فیصد اضافے کے ساتھ 77,686 یونٹس رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 49,989 یونٹس تھی۔دو اور 3 پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت سالانہ 33 فیصد اورماہانہ بنیاد پر 18 فیصد اضافے کے ساتھ 139،161 یونٹس تک پہنچ گئی، جو 31 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گاڑیوں کی فروخت

پڑھیں:

خوشخبری ! طالبعلموں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، فیسوں میں کمی کا حکمنامہ تیار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں کمی کا حکمنامہ تیار کرلیا گیا، پاکستان میڈیکل، ڈینٹل کونسل نے فیسوں میں کمی کا حکمنامہ تیار کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل فیسوں کمی کا حکمنامہ صوبائی حکومتوں کو بھجوایا جائے گا، پی ایم ڈی سی حکمنامہ آزادکشمیر، جی بی حکومت سمیت ملک گیر نجی میڈیکل، ڈینٹل کالجز کو بھجوائے گی۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی تشکیل کردہ میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی نے فیسز کا تعین کیا ہے، نجی کالج کی ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کی سالانہ فیس 18 لاکھ مقرر کردی ہے۔حکم نامے میں کہنا تھا کہ ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے تمام سیشنز کی سالانہ فیس 18 لاکھ ہو گی جبکہ سیشن 2025 فیس میں سالانہ 5 فیصد اضافہ ہو گا اور سال 2026 سیشن سے میڈیکل فیس میں سالانہ اضافہ سی پی آئی کے تحت ہو گا۔

اضافی فیس لینے والے کالجز فیس واپسی، ایڈجسٹمنٹ کے پابند ہوں گے تاہم کالج پی ایم ڈی سی کی منظوری کے بغیر زائد فیس نہیں لے سکیں گے، کالجز زائد فیس کی وصولی کیلئے پی ایم ڈی سی سے اجازت کے پابند ہوں گے۔میڈیکل کالج زائد فیس کیلئے پی ایم ڈی سی کو مالیاتی تفصیلات فراہم کریں گے،پی ایم ڈی سی مالیاتی تفصیلات کی بنا پر زائد فیس وصولی کی اجازت دے گی ، ملک گیر نجی میڈیکل، ڈینٹل کالجز فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیرف غنڈہ گردی سے امریکہ کو نقصان ہوا، چینی میڈیا
  • خوشخبری ! طالبعلموں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
  • چینی دواساز اور طبی آلات بنانے والی کمپنیاں پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کریں،وزیر صحت مصطفیٰ کمال
  • مصطفیٰ کمال کی چینی طبی کمپنوں کو پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت
  • کرم: فریقین کا مرحلہ وار اسلحہ جمع کروانے کا سلسلہ جاری
  • سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
  • بلوچستان: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری
  • ٹیکس ریٹ بڑھانے کے باوجود جائیداد کی خرید و فروخت پر صرف 33 ارب اضافی ٹیکس جمع ہوسکا
  • رواں برس کی پہلی سہہ ماہی کے دوراں دبئی میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ
  • پی ایس ایل کے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار