Jasarat News:
2025-02-13@05:50:21 GMT

جنوری: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 9.56 ارب ڈالر جمع

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

کراچی(بزنس رپورٹر)روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں جنوری 2025 کے اختتام تک سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے 9.56 ارب ڈالر جمع کرائے گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق موصول شدہ کل رقم میں سے تقریباً 7.76 ارب ڈالر وطن واپس بھیجے گئے ہیں۔مجموعی رقم میں سے 6.052 ارب ڈالر مقامی طو پراستعمال کیے گئے ہیں جبکہ 1.

711 ارب ڈالر بیرون ملک منتقل کئے گئے ہیں۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت قابل واپسی خالص واجبات 1.80 ارب ڈالر ہیں، جبکہ سرمایہ کاری میں 479 ملین ڈالر روایتی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس، 799 ملین ڈالر اسلامی سرٹیفکیٹس، اور 59 ملین ڈالر روشن ایکویٹی میں شامل ہیں۔مزید برآں، 36 ملین ڈالر دیگر واجبات میں شامل ہیں، جبکہ 428 ملین ڈالر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع ہیں۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مسلسل بڑھتے ہوئے ترسیلات زر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اس اقدام پر اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں، جو ستمبر 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا اور متعدد سرمایہ کاری مواقع اور آسان بینکاری خدمات فراہم کرتا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملین ڈالر ارب ڈالر

پڑھیں:

جنوری میں پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں، سٹیٹ بنک

کراچی (کامرس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) سال 2025 کے پہلے ماہ میں بیرون ملک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر ملک بھیجے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری۔ تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں 25 فیصد زیادہ رقوم بھیجی ہیں۔ رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات 20.8 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات مالی سال 2024 کے سات مہینوں سے 31.7 فیصد زائد رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی محکمہ خارجہ کے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا سے 400 ملین ڈالر مالیت کے معاہدے کا انکشاف
  • روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعے ترسیلات زر 9ارب ڈالر سے متجاوز
  • پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خبر
  • جنوری میں پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں، سٹیٹ بنک
  • جنوری 2025ء، پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر ملک بھیجے، اسٹیٹ بینک
  • جنوری میں ترسیلات زر میں کمی
  • جنوری 2025 میں اوورسیزپاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر کی ترسیلات ملک بھیجیں
  • جنوری 2025کے دوران ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ
  • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔