لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے اور آئی ایم ایف نے بھی معاشی بحالی اور پاکستان کے ترقی کی طرف بڑھنے کا اعتراف کیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی اسمبلی کے اراکین نے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے، معاشی اشاریوں کی
بہتری پاکستان کی بہتری ہے، پالیسی ریٹ 22 سے 12 فیصد ہونے سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور معیشت کو فائدہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی محنت رنگ لارہی ہے، روپیہ مستحکم ہوا اور گروتھ بڑھ رہی ہے، اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے جبکہ مہنگائی بھی کم ہو رہی ہے، آئی ایم ایف نے بھی معاشی بحالی اور پاکستان کے ترقی کی طرف بڑھنے کا اعتراف کیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ بے ایمانی کے ساتھ آئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں، ہم نے پاکستان کی خاطر قربانیاں دیں، آگے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ لیگی قائد نے مزید کہا کہ پنجاب کی رونقیں اور خوشیاں بحال ہو رہی ہیں، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں پاکستان سیاہ اندھیروں سے باہر آ رہا ہے، مسلم لیگ (ن) نے پھر ثابت کیا ہم ہی ملک کی خدمت کرتے ہیں، عوام کو ریلیف دیتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نواز شریف کہا کہ رہی ہے

پڑھیں:

پائیدار ملکی ترقی کیلئے ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا : وزیراعظم 

 دبئی+ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+  نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کا سفر جاری ہے، پائیدار ترقی کیلئے ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا۔ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کیلئے وزیراعظم متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں انہوں نے پہنچتے ہی دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کا سفر جاری ہے، ہماری توجہ طویل المدتی اصلاحات پر ہے، پائیدار ترقی کیلئے ہمیں ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد میکرو اکنامک شعبے میں استحکام اور بہتری آئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سال میں میکرو اکنامک استحکام آیا لیکن سفر ابھی طویل، مشکل اور چیلنجنگ ہے، اور ہمیں درست سمت میں چلنا ہے، اب ہمارا ہدف معاشی شرح نمو ہے۔ دبئی میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی میکرو لیول پر بنیادیں آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہیں، مثال کے طور پر مہنگائی کی شرح جنوری میں 2.4 فیصد پر آئی ہے، جبکہ شرح سود 12 فیصد پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کی برآمدات بھی بڑھ رہی ہیں، جبکہ پاکستان کی جنوری میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں، جو ایک ریکارڈ ہے، اسی طریقے سے ہماری برآمدات بھی بہتر ہوئی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک سال میں میکرو اکنامک استحکام آیا لیکن سفر طویل، مشکل اور چیلنجنگ ہے، اور ہمیں درست سمت میں چلنا ہے، ہمارا ہدف معاشی شرح نمو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تین، چار ایسے شعبے ہیں، جہاں پر معاشی نمو کو بڑھا سکتے ہیں، ایک مائن اور منرلز ہے، پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے معدنیات کے بے شمار ذخائر دیے ہیں، جو کھربوں ڈالر کے ہیں، لیکن اس پر کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوسکا، معدنیات کے شعبے میں اب کافی پیشرفت ہو رہی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوسرا انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پوٹینشل ہے، پاکستان کے نوجوان ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں، ہماری 60 فیصد آبادی 15 سے 30 سال کے درمیان ہمارے نوجوان بچے اور بچیاں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کے لیے اگر ہم ان کی باقاعدہ طریقے سے آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت میں ٹریننگ کرائیں، ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کریں، تو ہماری معیشت کا انحصار انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف ہو سکتا ہے، اس کے لیے پوری طرح کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسرا شعبہ زراعت کا ہے، پاکستان نے اللہ تعالیٰ کو بے پناہ وسائل سے مالا مال کیا ہے، بدقسمتی سے ہماری فی ایکڑ پیداوار بہت کم ہے، ہم جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے فی ایکڑ پیداوار بڑھا سکتے ہیں۔

 اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے لیے سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانا ایک قومی ترجیح ہے، ان کی ترقی اور اختراع میں کلیدی شراکت داری کے لیے ان کو مساوی مواقع اور ہم آہنگ ماحول فراہم کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کے کردار کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر ہم سائنسی دریافتوں، اختراعات اور قیادت کے ذریعے جدید دنیا کی تشکیل میں خواتین اور لڑکیوں کی نمایاں شرکت کا اعتراف کرتے ہیں، امسال اس دن کا موضوع "مستقبل کی پیش رفت کا نقشہ: بہترین ابھی آنا باقی ہے"، ہمارے لئے سائنس کے شعبے میں کی گئی پیشرفت اور اس حوالے سے ایک مساوی اور جامع مستقبل کی تعمیر کی نشاندہی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ مستقبل کا انحصار جدت طرازی اور تکنیکی ترقی پر ہے، اسی لئے حکومت پاکستان نے ایسے پروگراموں کو ترجیح دی ہے جن میں خواتین کی زیر قیادت سٹارٹ اپس کے لیے تعاون، مہارت کی ترقی اور تحقیقاتی فنڈنگ تک زیادہ رسائی پر توجہ دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی کم ہو رہی، بے ایمانی سے آئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دیں، نوازشریف: قائد نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی، مریم نواز
  • زوال کا رخ ترقی کی جانب موڑدیا، پاکستان اندھیروں سے باہر آ رہا ہے: نواز شریف
  • پاکستان طویل المدتی معاشی بحالی کے رستے پر ہے، شہباز شریف
  • شہباز شریف کی محنت کا ثمر، آئی ایم ایف نے پاکستان کی ترقی کا اعتراف کیا:نواز شریف
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی استحکام کی کامیاب حکمت عملی کی تعریف کی
  • محنت سے عوامی خدامت جاری رکھنا ہے ، نوازشریف قائد ترقی کا نام ، مریم نواز: تجاوزات خاتمے سے متاثرہ چھوٹے کاروبار کی بحالی کا حکم
  • پائیدار ملکی ترقی کیلئے ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا : وزیراعظم 
  • شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں‘ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں‘ نواز شریف
  • نوازشریف کا مسلم لیگ ن کو تنظیمی سطح پر مضبوط کرنے کا فیصلہ