کرم:4 روز میں 44 بنکرز منہدم،اب تک 130 بنکرز گرادیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پشاور (اے پی پی)کرم میں قیام امن کے لیے فریقین کے بنکرز گرانے کا عمل جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم میں 4روزکے دوران 44بنکرز گرائے گئے اور اب تک 130بنکرز کو گرایا جاچکا ہے جب کہ متعدد خندقوں کو بھاری مشینری کے ذریعے بند کیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنکرز اور خندق لڑائی جھگڑوں میں استعمال ہوتے تھے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ تجارتی
سامان کی 853گاڑیاں کرم بھجوائی جاچکی ہیں، اس کے علاوہ بگن بازار کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے اور متاثرین کو امدادی رقوم دینے کاسلسلہ بھی جاری ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہم غزہ کو خریدنے نہیں جا رہے، غزہ کو امریکی انتظامیہ کے ماتحت لیں گے، ڈونلڈ ٹرامپ
وائٹ ہاؤس میں بادشاہ شاہ عبداللٰہ دوم سے ملاقات میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے مغربی کنارے کا الحاق بھی ہوگا، اردن، مصر میں زمین کے کچھ حصے ایسے ہیں، جہاں فلسطینی حفاظت سے رہ سکتے ہیں، نناوے فیصد امید ہے کہ مصر کیساتھ ملکر حل نکال لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اردن کے بادشاہ شاہ عبداللٰہ دوم نے وائٹ ہاؤس میں نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم غزہ کو خریدنے نہیں جا رہے، غزہ کو امریکی انتظامیہ کے ماتحت لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے مغربی کنارے کا الحاق بھی ہوگا، اردن، مصر میں زمین کے کچھ حصے ایسے ہیں، جہاں فلسطینی حفاظت سے رہ سکتے ہیں، نناوے فیصد امید ہے کہ مصر کے ساتھ مل کر حل نکال لیں گے۔ اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور خوشحالی کے خواہاں ہیں، ٹرمپ کی حمایت انہی مقاصد کے حصول کے لیے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں وہ کرنا ہے، جو ہمارے اور سب کے مفاد میں ہو، ہمیں ابھی مصر کی طرف سے آنے والے منصوبے کا انتظار کرنا چاہیئے۔