ناظم آباد ٹاؤن میں پیٹرول،ڈیزل،ودیگراشیاکی سپلائی معائدوں میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ناظم آبادٹاؤن کے چیئرمین سید محمد مظفر کونسل کی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کی زیر صدارت کونسل کے عام اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چیئرمین نعمان صدیقی، میونسپل کمشنر اطہر سعید خان، ڈائریکٹر ٹیکسز آصف بیگ، ڈائریکٹر پارکس محمد آصف، ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی، یو سی چیئرمینز و وائس چیئرمینز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین سید محمد مظفر نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی قیادت محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ترقیاتی اقدامات جاری ہیں۔ اجلاس میں مختلف قراردادوں پر غور کیا گیا اور درج ذیل منظوری دی گئی جس کے مطابق مالی سال 2024-2025 کے پہلے نظرثانی تخمینہ میں رد و بدل‘ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور PSO کے درمیان پیٹرول، ڈیزل، اور چکنائی کی سپلائی معاہدے کی توسیع‘ عثمان فاروق ایڈووکیٹ کو 12 ماہ کے لیے عارضی قانونی مشیر مقرر کرنے کی منظوری‘ ٹیکس کنسلٹنٹ (انکم ٹیکس) کی تقرری میں توسیع‘ اسٹرم فائبر انٹرنیٹ کی تنصیب کی منظوری‘تجارتی لائسنس فیس اور ٹیکس میں ترمیم کی منظوری‘ تمام قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے
خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی کے لئے فنڈ کی فراہمی کی منظوری دی گئی، نئے تعلیمی سال میں داخلہ لینے والے بچوں کو مفت بستوں کی فراہمی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی کے لئے فنڈ کی فراہمی کی منظوری دی گئی، نئے تعلیمی سال میں داخلہ لینے والے بچوں کو مفت بستوں کی فراہمی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے صحت سہولت کے تحت مفت ٹرانسپلانٹ و امپلانٹ سروس دینے کا فیصلہ کیا ہے، اب کڈنی، لیور، بون میرو ٹرانسپلانٹ کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی، کوکلئیر انپلانٹ کا خرچہ بھی حکومت برداشت کرے گی۔
صوبے کے 132 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کو سینی ٹیشن سروسز کے لئے مشینری کی خریداری کے لئے 3.6 ارب روپے مرحلہ وار فنڈز کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے دینی مدارس کے لئے مختص گرانٹ کی رقم 30 ملین سے بڑھا کر 100ملین کرنے کی منظوری دی، اجلاس میں خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایکٹ 2025ء کی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں گورنر انسپکشن ٹیم اور صوبائی انسپکشن ٹیم کو ضم کرنے کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔