گلشن ٹاؤن میں شب برأت کے انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
گلشن ٹاؤن کے تحت شب برأت کی تیاریوں کے سلسلے میں قبرستان میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کیے جارہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمدکی ہدایت پر گلشن ٹاؤن میں شب برات کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے، گلشن ٹاؤ ن کی حدود میں آنے والے قبرستانوں باالخصوص عیسیٰ نگری، لیمو گوٹھ ڈالمیا اور ختم نبوت قبرستان میں شب برات کی مناسبت سے جراثیم کش ادویات کا اسپرے، جھاڑیوں کی کٹائی،صفائی و ستھرائی، روشنی و دیگر بلدیاتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ بلدیاتی خدمات کی مسلسل فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے اس موقع پر کہا کہ شب برات کے موقع پر قبرستان آنے والے شہریوں کیلئے استقبالیہ کیمپ بھی لگایا جائے گا جہا ں پانی و دیگر سہولیات میسر ہوں گی، انہوں نے مزید کہا کہ بہتری کی گنجائش کو سامنے رکھتے ہوئے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلشن ٹاو ن
پڑھیں:
متنازعہ قانون پیکا عدالت میں زیر سماعت ہونے کی بنا پر پارلیمانی کارروائی کے دوران احتجاج اور واک آؤٹ عدالتی کارروائی مکمل ہونے تک موخر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے فیصلے تک پارلیمان میں کارروائی کا بائیکاٹ موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر اور تمام باڈی نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ پیکا ایکٹ باالخصوص ترمیمی ایکٹ 2025 ایک ڈریکونین قانون ہے جس پر پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان مختلف طریقوں سے تاحال احتجاج جاری رکھے ہوئے ہے۔
پی آر اے پاکستان یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ حکومت کی جانب سے متنازعہ قانون کی منظوری کسی صورت قبول نہیں اور اس کے خلاف احتجاج جاری رکھا جائے گا. عدالت میں معاملہ زیر غور ہونے کی بناء پر فی الوقت بائیکاٹ موخر کیا گیا ہے۔تاہم پی آر اے پاکستان متنازعہ قانون سازی پر پہلے دن سے پارلیمانی، سیاسی قائدین، قومی اور بین الاقوامی اداروں کو خط کتابت کے زریعے اپنے خدشات سے آگاہ کرنے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں. پی آر کے پاکستان نے پہلے روز سے ہی شدید احتجاج کے زریعے حکومتی بدنیتی کو احتجاج کے زریعے اجاگر کیا تھا، پی آر اے پاکستان نے پارلیمنٹ کے محاذ پر احتجاج کی پہل کر کے پاکستان کی تمام صحافتی تنظیموں، دھڑوں کو بھی احتجاج پر مجبور کرنے اور ہمارے موقف کو تسلیم کئے جانے کو اپنی بڑی کامیابی سمجھتی ہے،پی آر اے پاکستان کی قیادت اس عزم کا اظہار کرتی ہے. کہ میڈیا یا میڈیا نمائندوں پر ہر مشکل وقت میں پی آر اے انتہائی سنجیدگی سے بروقت اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی.