جناح اسپتال سندھ حکومت کے حوالے کرنے پر جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جناح ہسپتال کو سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا معاملہ ‘عدالت نے درخواست کی سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ۔سندھ ہائیکورٹ میں جناح ہسپتال کو سندھ حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے جناح ہسپتال جناح سندھ یونیورسٹی کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست کی سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی درخواست گزار کاکہنا تھا کہ وفاق نے 25 سال کیلئے پورا جناح ہسپتال ادارہ سندھ حکومت کے حوالے کر دیا، ہم نے وفاق اور سندھ حکومت کے معاہدے کو چیلنج کیا ہے، پورا ادارہ جس میں ہسپتال، یونیورسٹی ملکیت سمیت 25 سال کیلئے سندھ حکومت کو دے دیا گیا، جناح ہسپتال نے ابھی تک جواب جمع نہیں کرایا گیا، قانون کے مطابق وفاق صوبوں کو کسی ادارے کا مخصوص فنکشن دے سکتی ہے پورا ادارہ نہیں دے سکتا،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ یہ ادارا وفاق کا ہے، ریگولر ملازمین کے حقوق متاثر ہورہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ حکومت کے حوالے جناح ہسپتال
پڑھیں:
میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان
فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوزمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا۔
میئر کراچی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میرا اور گورنر کا مقصد شہر کی بہتری ہے، انشااللّٰہ مل کر کام کریں گے۔
مرتضٰی وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ سے ذاتی تعلق ہے، انہیں کراچی کے منصوبوں سے آگاہ کیا ہے، انہوں نے شہر کی تعمیر کیلئے وفاقی حکومت سے فنڈز دلوانے کا کہا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اچھا کام کر رہے ہیں، ان سے تعاون جاری رکھیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ترقی کرے، میں پہلے ہی فنڈز ریلیز کروانے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ چکا ہوں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ گورنر سندھ وفاقی حکومت سے فنڈز لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔