کراچی (رپورٹ: محمد علی فاروق ) تین کروڑ کی آبادی والے شہر میں پانچ فیصد افراد بھی اپنے قیمتی وقت کا ایک زائد گھنٹہ ٹریفک کی نذر کرتے ہیں تو شہریوں کے 15 لاکھ قیمتی گھنٹے روزانہ بغیر کسی نفع اور ثمر کے ضائع ہو جاتے ہیں،رش اور ٹریفک جام کی وجہ سے ایمبولنس وقت پہ اسپتال نہیں پہنچ پاتیں اور بے شمار مریض بروقت علاج سے محروم رہ جاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار معروف سرجن ڈاکٹر محمد اورنگ زیب نے شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات میں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ پرنمائندہ جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مسئلہ صرف یہ نہیں ہے کہ ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی ہلاکتیں ہورہی ہیں ،شہر قائد کی سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیںاور کھنڈرات کا منظرپیش کر رہی ہیں ،سیوریج لائن اور گٹر لائنیں بہ رہی ہیں بے ہنگم رکشہ اور بے شمار موٹرسائیکلوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

گوئٹے مالا بس حادثہ، ہلاکتیں 53 ہو گئیں

گوئٹے مالا میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ہلاکتیں 53 ہو گئیں، ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کے وقت بس سان اگسٹن آکاساگو استلان سے دارالحکومت آ رہی تھی۔

گوئٹے مالا کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کارلوس ہرنینڈز کا کہنا ہے کہ 36 مردوں اور 15 خواتین کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔

گوئٹے مالا کے صدر برنارڈو آرییولو نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے

انہوں نے فوج اور ریسکیو اداروں کو امدادی کارروائیوں کے لیے تعینات ک ردیا ہے۔

گوئٹے مالا کے صدر نے سوشل میڈیا پر غمزدہ خاندانوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسافر بس میں 75 افراد سوار تھے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد ،وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ریجنل سربراہ رضوان احمد کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن رہے ہیں
  • رمضان سے قبل ٹریفک مینجمنٹ اور فرسٹ ایڈ سیمینارکا انعقاد خوش آئند ہے، ڈپٹی میئر کراچی
  • ہیوی ٹریفک روکنے کیلئے شہری سڑکوں پر،ٹرک جلادیے
  • حکومت کے پاس سب کچھ خود سوچ کر اس پر عمل کرنے کی گنجائش نہیں ہے.محمد اورنگزیب
  • ڈمپر ، بس کی ٹکر سے حاملہ خاتون سمیت 3افراد جاں بحق، عوام نے 4ہیوی گاڑیاں جلا دیں، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج
  • ملک ہمارا، ہماری ریاست تا قیامت رہے گی، علی محمد خان
  • گوئٹے مالا بس حادثہ، ہلاکتیں 53 ہو گئیں
  • کرکٹ میچز کے دوران کراچی کے شہریوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری
  • شہریوں کا دن میں ہیوی ٹریفک اوقات کار کی خلاف ورزی پر احتجاج