جسٹس شفیع اور صلاح الدین پہنورکے اعزاز میںفل کورٹ ریفرنس
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سپریم جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی، اور سینئر پیونی جج جسٹس صلاح الدین پنہور کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں دیگر ججزسندھ ہائیکورٹ باراور کراچی بار کے صدور سمیت سینئر وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔فل کورٹ ریفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کا کہنا تھا کہ میری تمام کامیابیوں میں میری ماں اور میری بہنوں کی محنت شامل ہے، مجھے گلی محلے میں دوست بنانے کی اجازت نہیں تھی،ہم اپنی چھت پر کبھی کبوتر تو کبھی پتنگ اڑانے چلے جاتے، اس پر مجھے تنگ کرنے کی سزا ملی، وہ سزا میری خوش قسمتی تھی کہ میں نے اس مدرسے سے حفظ کیا، میرے اساتذہ نے ہمیشہ مجھے بہت کچھ سمجھایا ہر موڑ پر میری رہنمائی کی، آنے والے ایڈووکیٹ میں کوئی کمی نہیں میں کہوں گا کے کتابوں سے دوستی کریں،افسوس مجھے لگتا ہے کہ ہم نے اب کتابوں سے دوستی کمی کردی ہے،میرے تیراں سال کے جج کے کیریئر میں جو غلطیاں ہوئی تو معاف کردیں میں نے بھی معاف کیا۔ فل کورٹ ریفرنس سے صدرہائیکورٹ باربیرسٹرسرفراز میتلونے خطاب میں کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے اپنے قیمتی فیصلوں سے عدلیہ کی بالادستی کو ثابت کیا۔ عدلیہ کی بالادستی ہمیشہ جسٹس صاحب کا منشور رہی ہے،انکے دیئے گئے متعدد فیصلے وکلاء کیلئے روشن مثال ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی اور سینئر پیونی جج جسٹس صلاح الدین پنہور کی لازوال خدمات قابل تحسین ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی چیف جسٹس سندھ کورٹ ریفرنس
پڑھیں:
شاہد وکلا چاہتے ہیں ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،اگر کیس نہیں چلانا چاہتے تو ان کی مرضی ہے،جسٹس جمال مندوخیل کے سلمان اکرم راجہ کی عدم پیشی پر ریمارکس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت سزایافتہ ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی عدم پیشی پر کل تک ملتوی کردی گئی، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آج معلوم تھا راستے بند ہیں تو ٹائم پر نکل آتے،شاہد چاہتے ہیں ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،اگر کیس نہیں چلانا چاہتے تو ان کی مرضی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،فوجی عدالت سے سزا یافتہ ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ نہ پہنچ سکے،وکیل رانا وقار نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آج معلوم تھا راستے بند ہیں تو ٹائم پر نکل آتے،شاہد چاہتے ہیں ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،اگر کیس نہیں چلانا چاہتے تو ان کی مرضی ہے۔
اب آپ سوئی سے لے کر گاڑیوں تک Wise Market سے خرید سکتے ہیں، گاڑیوں کی انسپیکشن اور خرید و فروخت وہ بھی آن لائن
جسٹس امین الدین نے کہاکہ کیا دوسرے کسی بھی فریق کا کوئی وکیل ہے؟عدالتی عملے نے ججز کو جواب دیا کہ کسی فریق کاکوئی وکیل نہیں پہنچ سکا، جسٹس مندوخیل نے کہاکہ رانا صاحب آپ بھی تو پہنچ گئے ہیں تو راجا صاحب بھی پہنچ سکتے تھے،سپریم کورٹ نے کہاکہ کیس سماعت کیلئے پکارا گیا ، سلمان اکرم راجہ عدالت میں موجود نہیں تھے،جسٹس امین الدین نے کہاکہ فریق مقدمہ کے وکلا میں سے کوئی دلائل دینا چاہے تو دے سکتا ہے،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ کیا ویڈیو لنک پر کوئی فریق مقدمہ کا وکیل ہے تو دلائل دے سکتا ہےعدالتی عملے نے کہاکہ ویڈیو لنک پر بھی کوئی وکیل موجود نہیں ہے،جسٹس امین الدین نے کہاکہ ٹھیک ہے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردیتے ہیں۔
کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
مزید :