Jasarat News:
2025-02-13@03:23:29 GMT

ڈیفنس اغوا کیس: جسمانی ریمانڈ کی استدعامسترد

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس کے علاقے سے اغوا نوجوان مصطفی کیس میں اہم پیش رفت‘ عدالت نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست ایک مرتبہ پھر مسترد کردی ۔ عدالت نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا، پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم ارمغان کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی ،عدالت نے گرفتار ملزم ارمغان کو 10 فروری کو جیل بھیج دیا تھا پولیس کا موقف تھا کہ ملزم ارمغان کے گھر سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ، ملزم سے غیر قانونی اسلحہ سے متعلق علیحدہ تفتیش کرنی ہے ، بھاری تعداد میں برآمد اسلحہ غیر قانونی ہے ، پولیس غیر قانونی اسلحہ کا علحیدہ مقدمہ درج کرکے ملزم کو جیل سے دوبارہ گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی کی ضیاء کالونی میں شہری کو قتل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ ماہ ضیاء کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا۔

کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل، ویڈیو سامنے آ گئی

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق 12 رکنی برمی ڈکیت گینگ سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیر تھانے کی حدود سے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد
  • گاڑیاں نذر آتش کرنے کا کیس، آفاق احمد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیجنے کا حکم
  • مغوی نوجوان مصطفیٰ کیس میں اہم پیش رفت، ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پھر مسترد
  • عدالت کا آفاق احمد کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار، جیل بھیجنے کا حکم
  • نوجوان مصطفیٰ زندہ ہے یا مرگیا؟ پولیس تاحال پتہ نہ لگاسکی
  • ڈیفنس بنگلے پر پولیس چھاپے کا معاملہ، ملزم نے بڑا انکشاف کردیا
  • کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: چھاپے کے دوران فائرنگ سے ڈی ایس پی کو زخمی کرنیوالا ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل
  • کراچی: ڈیفنس کے بنگلے میں چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا